عراق

شام میں الہول کیمپ سلامتی کے لئے سنجیدہ خطرہ ہے، عراقی وزیر خارجہ فواد حسین

شیعیت نیوز: عراق کے وزیر خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ الہول کیمپ کی صورت حال پر توجہ دیئے جانے کی ضرورت ہے چونکہ اس سلسلے میں عدم توجہ، علاقے سمیت پوری عالمی سلامتی کے لئے ایک بڑا خطرہ ہے۔

روسی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر خارجہ فواد حسین نے ریاض اجلاس میں اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ بغداد اس کیمپ کی صورت حال پر توجہ دے رہا ہے، کہا ہے کہ شام میں تقریبا تین ہزار عراقی دہشت گرد موجود ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : میزائل فتاح نے شیاطین کی صفوں میں خوف وہراس کا ماحول پیدا کیا، حاج علی اکبری

انھوں نے کہا کہ شام میں دہشت گردوں کی موجودگی سے جاری بحران کا کوئی راہ حل تلاش کئے جانے کی ضرورت ہے، خاص طور سے ایسی حالت میں کہ اس صورت حال سے علاقائی و عالمی امن و سلامتی کو خطرہ لاحق ہوتا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی اتحاد کا ریاض اجلاس جمعرات کو مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ اور مختلف بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں کی شرکت سے منعقد ہوا۔

یہ بھی پڑھیں : جبری لاپتہ شیعہ نوجوانوں کی عدم بازیابی، ایم ڈبلیوایم کے پارلیمانی لیڈر کاظم میثم نےگلگت بلتستان اسمبلی میں آواز اٹھادی

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق شمال مشرقی شام میں واقع الہول کیمپ میں تقریبا چھپن ہزار افراد موجود ہیں اور یہ کیمپ کرد ڈیموکریٹک فورس کے کنٹرول میں ہے جسے امریکہ کی حمایت حاصل ہے۔ اس کیمپ میں داعش کے دس ہزار بیرونی عناصر بھی موجود ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button