اہم ترین خبریںایران

میزائل فتاح نے شیاطین کی صفوں میں خوف وہراس کا ماحول پیدا کیا، حاج علی اکبری

شیعیت نیوز: تہران کے امام جمعہ نے کہا کہ آوازوں کی رفتار سے بھی تیز اڑان بھرنے والے ہائپر سونک میزائل فتاح ، سپاہ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کے مؤمن اور پرامید جوانوں کے ایمان اور امید کا نتیجہ تھا اور فتاح میزائل کی رونمائی نے شیاطین کی صفوں میں خوف وہراس کا ماحول پیدا کیا۔

رپورٹ کے مطابق تہران یونیورسٹی میں نماز جمعہ حجت الاسلام والمسلمین حاج علی اکبری کی اقتداء میں ادا کر دی گئی۔

انہوں نے نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں سپاہ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کی فضائیہ کی جانب سے ہائپر سونک میزائل فتاح کی رونمائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ آوازوں کی رفتار سے بھی تیز اڑان بھرنے والے ہائپر سونک میزائل فتاح ، سپاہ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کے مؤمن اور پرامید جوانوں کے ایمان اور امید کا نتیجہ تھا۔ فتاح نے مظلوموں اور مزاحمتی محاذ کے دلوں کو خوش کردیا اور شیاطین کی صفوں میں خوف وہراس کا ماحول پیدا کیا۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینی سرحدی علاقوں میں حالات کشیدہ، کفر شوبا کے عوام اور صہیونیوں میں شدید جھڑپیں

امام جمعہ تہران نے مزید کہا کہ ہمیں سپاہ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کی فضائیہ کے مجاہد اور انتھک جوانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہیئے جنہوں نے اس عظیم کارنامے سے مؤمنین کے دلوں کو خوش کر دیا اور شیاطین کی زندگیوں میں خوف وہراس کا طوفان برپا کر دیا۔

حجۃ الاسلام حاج علی اکبری نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ دشمن معاشرہ اور انقلابیوں کے درمیان تفرقہ ڈالنا چاہتا ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہماری نوجوان اور جوان نسل دشمن کے حملوں کے نشانہ پر ہے، لہٰذا اس سلسلے میں حکومتی اداروں اور اعلیٰ حکام سمیت معاشرے کا ہر فرد بغیر کسی استثنا کے ذمہ دار ہے اور کسی کو بھی دشمن کے حملوں کے خلاف اپنی ذمہ داری سے پیچھے نہیں ہٹنا چاہیئے، البتہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ حکومتی حکام کی ذمہ داریاں عوامی زمہ داریوں سے کئی گنا زیادہ ہیں۔

امام جمعہ تہران نے عالمی استکباری قوتوں کی دشمنیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ دشمن، ہماری عقیدتی بنیادوں کو کمزور کرنے، معاشرے میں بیہودگی کو فروغ دینے نیز مادیت اور دنیا پرستی کو پروان چڑھانے کی کوششوں میں مصروف عمل ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button