دنیا

ایران کے ساتھ ہونے والے معاہدے اسرائیل کے لئے کوئی معنی نہیں رکھتے، نیتن یاہو

شیعیت نیوز: صہیونی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے ہونے والے معاہدوں پر عمل کرنا اسرائیل کے لئے لازم نہیں ہے۔ کوئی بھی معاہدہ ایران کے جوہری پروگرام کو نہیں روک سکتا۔

الجزیرہ نے خبر دی ہے کہ اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو اور امریکی وزیرخارجہ کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی جس میں ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

صہیونی انتہا پسند وزیر اعظن ینیامین نیتن یاہو نے اس موقع پر کہا کہ ایرانی جوہری پروگرام کے حوالے سے ہونے والے معاہدے اسرائیل کے لئے کوئی معنی نہیں رکھتے ہیں۔ اسرائیل اپنے دفاع کے لئے ہر ضروری اقدام سے گریز نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ ہونے والے معاہدے ایران کے ایٹمی پروگرام کو روک نہیں سکتے ہیں۔

دراین اثناء صہیونی وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو اور انتھونی بلینکن کے درمیان ٹیلی فون پر ایران کے ایٹمی پروگرام کے حوالے خصوصی بات چیت ہوئی۔

ایران کے ایٹمی پروگرام کے حوالے سے متوقع پیشرفت کی وجہ سے تل ابیب کے حکام پریشان ہیں۔ اگر ایٹمی معاملے پر تعمیری مذاکرات کے نتیجے میں کوئی معاہدہ ہوا تو ایران پر اقتصادیاں ختم ہوجائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں : یوکرائن کے ساتھ صلح میں امریکہ کو رکاوٹ قرار دے دیا، روسی سلامتی کونسل کا بڑا دعویٰ

دوسری جانب عبرانی ذرائع ابلاغ نے صہیونی خفیہ ایجنسی موساد کی ویب سائٹس پر متعدد سائبر حملے ہونے کی خبر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق صہیونی اخبار نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد پر وسیع سائبر حملوں کا انکشاف کیا ہے۔ یہ حملے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہوئے۔

صہیونی اخبار یدیعوت احارونوت نے رپورٹ دی ہے کہ ہیکروں نے موساد کی تنصیبات کو بیک وقت کئی مقامات پر حملوں کا نشانہ بنایا۔

مقبوضہ فلسطین کے مختلف مقامات پر واقع ان اداروں پر بدھ کے روز حملے شروع ہوگئے جس میں صہیونی حکومت کی داخلی سیکورٹی کے ادارے شاباک اور موساد کو خصوصی ٹارگٹ کیا گیا۔

اس سے پہلے صہیونی اخبار نے رپورٹ دی تھی کہ حالیہ چند مہینوں کے دوران صہیونی ویب سائٹس پر ہیکروں کے حملوں میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ ان واقعات میں متعدد صہیونی بینک، ہسپتال، بن گوریان ائیرپورٹ اور دیگر تنصبات شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button