اہم ترین خبریںپاکستان

نومنتخب اسپیکر جی بی اسمبلی نذیر احمد ایڈوکیٹ کا چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس کوٹیلیفون، حمایت پر اظہار تشکر

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے ممبران اسمبلی کی جانب سے جمہوریت اور جمہوری نظام کی پائیداری کے لیے دانشمندانہ فیصلہ لائق تحسین ہے

شیعیت نیوز: گلگت بلتستان اسمبلی کے نو منتخب اسپیکر نذیر احمد ایڈوکیٹ کا چئیرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ٹیلیفونک رابطہ، اسپیکر کے انتخاب میں مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ممبران اسمبلی کی طرف سے مکمل تائید و حمایت کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے انہیں اسپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ایم ڈبلیو ایم نے ہمیشہ جمہوری اقدار کی پاسداری اور آئین کی بالاستی کو ترجیح دی ہے، ان اصولوں کی بنیاد پر وطن عزیز کی سلامتی و استحکام کی خاطر کسی بھی قربانی سے کبھی دریغ نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: جبری لاپتہ شیعہ نوجوانوں کی عدم بازیابی، ایم ڈبلیوایم کے پارلیمانی لیڈر کاظم میثم نےگلگت بلتستان اسمبلی میں آواز اٹھادی

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے ممبران اسمبلی کی جانب سے جمہوریت اور جمہوری نظام کی پائیداری کے لیے دانشمندانہ فیصلہ لائق تحسین ہے، یہ اقدام علاقے کی ترقی کے لیے فائدہ مند ثابت ہو گا اور عوام کے وسیع تر مفاد میں یہ وقت کا تقاضا بھی تھا، گلگت بلتستان کی طرح مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملک بھر میں عوامی امنگوں کے مطابق بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی اور ہم آئین وقانون کی عملداری کے لیے مسلسل کوشاں رہیں گے، قوم پر چور دروازوں سے مسلط کردہ کسی بھی غیر سیاسی ٹولے اور غیر منصفانہ و اخلاق سے عاری فیصلوں کی حمایت نہیں کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button