سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ خود کو آئین سے بالاتر سمجھتا ہے، مائیک پنس

شیعیت نیوز: امریکہ کے ری پبلکن صدارتی امیدوار بننے کے خواہش مند مائیک پنس نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر کڑی تنقید کی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ری پبلکن صدارتی امیدوار بننے کی مہم کا آئیوا سے آغاز کرتے ہوئے مائیک پنس نے کہا کہ کیپٹل ہل پر حملے میں لوگوں کو اکسانے میں ملوث سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں مائیک پنس نے کہا کہ خود کو آئین سے مبرا سمجھنے والے کو امریکہ کا صدر بننے کا کبھی حق نہیں ملنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس شخص کو امریکہ کا صدر بننے کا بھی کوئی حق نہیں جس نے لوگوں کو اکسایا ہو کہ وہ خود کو آئین سے مبرا کرلیں۔
ریلی سے خطاب میں مائیک پنس نے کہا کہ ٹرمپ کے اقدامات نے اس روز نہ صرف خود انکی فیملی بلکہ کیپٹل ہل پر جمع ہر شخص کی زندگی خطرے میں ڈال دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں : ایران، چین اور پاکستان کے درمیان مذاکرات خطے کی سلامتی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں
واضح رہے کہ مائیک پنس امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں چار برس تک نائب صدر رہے تھے مگر سن 2021 میں کیپیٹل ہل پر حملے کی انہوں نے مذمت کی تھی۔
ری پبلکن صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سرفہرست ہیں جبکہ فلوریڈا کے گورنر رون ڈی سانٹیس کا دوسرا نمبر ہے۔ نیوجرسی کے گورنر کرس کرسٹی اور نارتھ ڈکوٹا کے گورنر ڈگ برگم نے بھی اسی ہفتے اپنی مہم کا آغاز کردیا ہے۔
دوسری جانب امریکہ کے سابق صدر ٹرمپ کے دور حکومت میں نائـب صدر کے عہدے پر رہے مائیک پینس نے امریکہ کے دو ہزار چوبیس کے صدارتی انتخابات میں ریپبلکن کے انٹرا پارٹی رقابت کے لئے اپنی امیدواری کا اعلان کیا ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق مائک پینس کی جانب سے امیدواری کے اعلان کے بعد اب انھیں اپنی پارٹی میں ٹرمپ کا مقابلہ کرنا ہو گا ۔
توقع کی جاتی ہے کہ مائک پینس جو ٹرمپ کے دور حکومت کے خاتمے کے بعد سے ٹرمپ پر کبھی تنقید اور کبھی ان کی حمایت کا اعلان کرتے رہے ہیں اب دو ہزار چوبیس کے صدارتی انتخابات میں خود کو پارٹی کے قدامت پسند امیدوار کی حیثیت سے پیش کریں گے۔