مقبوضہ فلسطین

رام اللہ: المزرعہ میں آباد کاروں کے حملے، فلسطینیوں سے جوابی حملوں کی اپیل

شیعیت نیوز: بدھ کی شام کو آباد کاروں کے گروپوں نے رام اللہ کے شمال مغرب میں واقع مغربی گاؤں المزرعہ کے رہائشیوں اور شہریوں پر حملہ کیا۔

مقامی فلسطینی باشندوں نے آباد کاروں کے حملے کا جواب دیا۔ اس حملے میں متعدد فلسطینی شہری زخمی ہوئے، جب کہ قابض اسرائیلی فورسز نے زہریلی گیس کے بموں سے بڑے پیمانے پر فائرنگ کی۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کو الگ تھلگ کرنے کی پالیسی شکست سے دوچار ہوئی، حسین امیرعبداللہیان

آباد کاروں کے حملے کے نتیجے میں مغربی المزرعہ ، رام اللہ میں کوہ حراشا کو جلا دیا گیا، جبکہ مغربی المزرعہ کے علاقے کے لوگوں کا مقابلہ کرنے اور ان کی حمایت کے لیے کالیں کی گئیں۔

ان خلاف ورزیوں سے نمٹنے اور ان کا مقابلہ کرنے کے لیے فلسطینیوں کی طرف سے غرب اردن میں شہریوں سے متحد ہونے اور یہودی آباد کاروں کا مل کرمقابلہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں رام اللہ کے مشرق میں واقع گاؤں المغیر کے دو مرکزی داخلی راستوں کو مسلسل 24ویں روز بھی بند کر رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطین پرغاصبانہ قبضے کے خاتمے تک جدوجہد جاری رہے گی، طارق سلمی

قابض اسرائیلی افواج شہریوں کو ان میں داخل ہونے یا باہر جانے سے روکتی ہے اور انہیں اپنی ڈیٹی کی جگہوں تک پہنچنے کے لیے کچی سڑکوں پر جانے پر مجبور کرتی ہے۔

قابض اسرائیلی فورسز نے گاؤں کے دو مرکزی داخلی راستوں کو بند کر دیا جس سے ٹریفک جام ہو گیا اور شہریوں کی زندگیاں درہم برہم ہونے کے علاوہ شہریوں کو گاؤں میں داخل ہونے یا باہر جانے سے روک دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button