اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

فلسطین پرغاصبانہ قبضے کے خاتمے تک جدوجہد جاری رہے گی، طارق سلمی

شیعیت نیوز: جہاد اسلامی فلسطین کے ترجمان طارق سلمی نے ایک انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ جہاد اسلامی تنظیم اور حماس کی قیادت صیہونی دشمن کے مقابلے اور استقامت کے طریقہ کار کی پابند ہے۔

طارق سلمی نے قاہرہ میں اسماعیل ہنیہ اور زیاد النخالہ کی ملاقات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس ملاقات نے یہ ثابت کردیا کہ جہاد اسلامی فلسطین اور حماس تحریک صیہونی غاصبوں کے مقابلے میں جدوجہد جاری رکھیں گی اور یہ سلسلہ فلسطین پر غاصبانہ قبضے کے خاتمے تک جاری رہے گا۔

فلسطینی عوام کی بیداری نے زمینی صورت حال کو تبدیل کر کے رکھ دیا ہے۔

دوسری طرف اسلامی مزاحمتی تنظیم حماس کے ترجمان حازم قاسم نے اس صیہونی فوجی کے زخمی ہونے کی خبر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیت المقدس کے غاصبوں کو جواب دینا فلسطینیوں کا فطری ردعمل اور ان کا حق ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل بیک وقت کئی جنگ کے کئی محاذ کھولنے کی صلاحیت نہیں رکھتا، یعقوب شبتای

قابل ذکر ہے کہ غرب اردن کی موجودہ صورت حال صیہونیوں کے خلاف ہے اور فلسطینی عوام کی بیداری نے زمینی صورت حال کو تبدیل کر کے رکھ دیا ہے۔

ہر روز کئی کئی بار صیہونی فوجیوں اور غاصب آباد کاروں کو نشانہ بنانے سے، حالات تل ابیب کے ہاتھ سے نکل چکے ہیں اور غرب اردن کا علاقہ صیہونیوں کے لئے مکمل طور پر غیرمحفوظ ہوگیا ہے۔

دوسری جانب فلسطینی مزاحمتی تنظیموں نے گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران صیہونیوں کے خلاف چودہ کارروائیاں کیں ۔

صیہونی فوج کے ترجمان آویخائی ادرعی نے کہا ہے کہ فلسطینی مسلح نوجوانوں نے نابلس شہر کے مضافات میں ایک صیہونی فوجی کو گولیوں کا نشانہ بناکر زخمی کیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ واقعہ ایک چیک پوسٹ پر پیش آیا ہے۔

فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق بدھ کی صبح صیہونی فوجیوں کے ایک جھنڈ نے اریحا میں واقع عقبہ فلسطینی کیمپ پر دھاوا بول دیا۔

اس دوران جارح صیہونی فوجیوں نے فلسطینیوں پر فائرنگ کی اور چھے فلسطینیوں کو زخمی کردیا ۔

غاصب فوجیوں نے بربریت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے متعدد رہائشی مکانات پر بھی حملہ کیا اور توڑ پھوڑ کی۔

رپورٹ کے مطابق، اس حملے کے تھوڑی دیر بعد ہی فلسطینی نوجوان سڑکوں پر نکل آئے اور صیہونی فوجیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button