ایرانی میزائل حملے، کویت، سعودی عرب اور ابوظہبی میں دھماکوں کی اطلاعات

28 فروری, 2026 09:21

شیعیت نیوز : فارس نیوز کے مطابق کویت میں واقع علی السالم امریکی فوجی اڈے کو ایرانی میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں بھی ایران کے حملے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جہاں امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنائے جانے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، جس کے بعد سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں : ایران، لبنان کے بعد عراق و یمن سے بیلسٹک میزائل فائر، خطہ جنگ کے دہانے پر

اسی دوران 🇦🇪 ابوظہبی، جو کہ متحدہ عرب امارات کا دارالحکومت ہے، وہاں بھی دھماکوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ علاقائی ذرائع کے مطابق ان واقعات کے بعد خلیجی ممالک میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔

10:48 شام مارچ 6, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top