ایران

ایران کو الگ تھلگ کرنے کی پالیسی شکست سے دوچار ہوئی، حسین امیرعبداللہیان

شیعیت نیوز: ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے کہا ہے کہ تہران مختلف چند جانبہ رجحان منجملہ برکس اور شنگھائی تعاون تنظیم کے دائرہ عمل سے فائدہ اٹھاتے ہوئے تعاون کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینے میں اپنی وسیع توانائیوں کو بروئے کار لائے گا۔

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے تاکید کی ہے کہ ایران کو الگ تھلگ کرنے کی عالمی پالیسی شکست سے دوچار ہوئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایران ایک قطبی نظام کے بالکل خلاف ہے اور وہ کثیر جانبہ رجحان کے دائرے میں پائے جانے والے مواقع سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائے جانے کی کوششیں کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سرحد پر مصری سپاہی کاحملہ اب بھی صہیونی محافل کا موضوع

حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ ایران ٹرانزٹ کے ایک اہم راستے میں واقع ہے اور وہ اس راہ کی بدولت پائی جانے والی سہولیات سے بھی بہرہ مند ہے اور مفاہمت کی بنیاد پر دوسرے فریق بھی اس سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ گذشتہ سال برکس کے اصل رکن ملکوں منجملہ روس، چین، ہندوستان، برازیل اور جنوبی افریقہ نے اس تنظیم میں ایران کی رکنیت کی ابتدائی تجویز کو قبول کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : وینزویلا کے صدر نکولس مادورو غیر اعلانیہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

انھوں نے نئے عالمی نظام کے وقوع پذیر ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، کہ جس سے امریکی بھرم ٹوٹ کر چور چور ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ نیا عالمی نظام ایک قطبی نظام سے دوری اختیار کر رہا ہے اور دنیا میں اس وقت کثیر جانبہ رجحان بڑھتا دیکھا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button