لبنان

سید حسن نصر اللہ سے لبنانی مسیحی آرچ بشپ کے ایلچی کی ملاقات

شیعیت نیوز: لبنان کے مسیحی آرچ بشپ کے ایلچی نے حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ سے ملاقات کی جس میں اس ملک کے صدارتی معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور آراء کا تبادلہ ہوا۔

حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ، نے لبنان کے عیسائیوں کے آرچ بشپ بشارا الرائے کے ایلچی پولس عبدالساتر کا استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں : آیت اللہ رئیسی آئندہ ہفتے جنوبی امریکی ممالک کا دورہ کریں گے

اس ملاقات میں دونوں فریقین نے صدارتی کیس پر تبادلہ خیال کیا۔ لبنان کے آئین کے مطابق صدارت اس ملک کے عیسائیوں کے پاس ہے۔

حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس ملاقات کی تفصیلات کے بارے میں ایک بیان جاری کرے گی۔

اس تحریک نے مسیحی آرچ بشپ کے ایلچی کی سید حسن نصر اللہ سے ملاقات کا مثبت جائزہ لیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button