اسلامک سینٹر کو بند کرنا برطانوی حکومت کا اسلامو فوبیا کا مظہر
شیعیت نیوز: مختلف اقوام سے متعلق سیکڑوں کی تعداد میں مسلمانوں نے اسلامک سینٹر بند کئے جانے کے خلاف بطور احتجاج اس سینٹر کے سامنے اجتماع کیا۔
احتجاج کرنے والے مسلمانوں نے حکومت برطانیہ کے اقدام کو سیاسی اور غیر قانونی قرار دیا۔
برطانیہ میں رہائش پذیر افغان مسلمانوں نے بھی کہا ہے کہ لندن میں اسلامک سینٹر کے سامنے کئے جانے والے احتجاج میں ان کی شرکت کا مقصد اس سینٹر کو دوبارہ کھولے جانے کا مطالبہ کرنا ہے۔
ایک اور مسلمان جوان نے کہا کہ وہ لندن میں اسلامک سینٹر بند کئے جانے کی مخالفت میں مظاہرے میں شریک ہوا ہے۔
اس مسلمان کا کہنا ہے کہ اگر اس سینٹر کو کھولے جانے کی ضرورت پر زور نہیں دیا گیا تو برطانیہ کے مختلف علاقوں میں اس قسم کے سینٹر بند کر دیئے جائیں گے۔ برطانیہ کی ایک مسلمان خاتون کا بھی کہنا تھا کہ لندن میں اسلامک سینٹر کو بند کیا جا نا جمہوریت کی شکست کے مترادف ہے۔
برطانیہ میں اسلامی انسانی حقوق کمیشن کے سربراہ نے بھی حکومت برطانیہ کے اقدام کو امریکی اسلام کے قیام کے لئے نپی تلی سازش قرار دیا۔
واضح رہے کہ لندن میں اسلامک سینٹر بارہا جارحیت کا نشانہ بنا ہے جبکہ یہ سینٹر برطانیہ میں مختلف مسلمان قوموں کے دینی و الہی فرائص انجام دینے کا ایک مرکز ہے۔
یہ بھی پڑھیں : فرانس، منگل کو میکرون حکومت کے خلاف مظاہروں کا دوسرا اور بڑا دور شروع ہونے کا امکان
دوسری جانب برطانیہ کی ٹریڈ یونینوں نے احتجاج کا نیا سلسلہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی یونائٹ تجارتی یونین نے اعلان کیا ہے کہ لندن ہیتھرو ائیرپورٹ کے ملازمین تنخواہیں کم ہونے کے خلاف احتجاجی ہڑتال کرے گی۔
یونائٹ یونین کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ احتجاجی ہڑتال اور مظاہروں کا دائرہ مسلسل پھیلایا جائے گا۔ البتہ ابھی ہڑتال کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ۔ تاہم یونائٹ یونین نے اعلان کیا ہے کہ ہڑتالوں کا نیا سلسلہ سترہ جون سے شروع ہو گا جو تینتیس روز تک جاری رہےگا۔
ریلوے ملازمین کی یونین کے سیکریٹری جنرل مک لینچ نے کہا ہے کہ برطانوی حکومت نے ریلوے کمپنیوں کو تنخواہوں میں اضافہ کئے جانے کے بارے میں نئی تجویز پیش کرنے کی اجازت نہیں دی ہے جبکہ ریلوے ملازمین کی یونین نے بے روزگاری اور بڑھتی مہنگائی کے خلاف بھی احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ ان ہڑتالوں کے نتیجے میں برطانیہ میں ابتر نتائج برآمد ہوں گے۔







