اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

سی ٹی ڈی کامختلف کاروائیوں میں 6 تکفیری دہشت گرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

ترجمان سی ٹی ڈی نے مزید بتایا کہ گرفتار ہونیوالے دہشت گردوں کی شناحت شعیب رفیق، باقر، ظائر، شہزاد، افضل اور آصف کے نام سے ہوئی ہے

شیعیت نیوز:  دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی کی کارروائیاں جاری ہیں۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 6 تکفیری دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، یہ کارروائیاں لاہور، راولپنڈی، ڈی جی خان، ساہیوال اور گوجرنوالہ کے علاقوں میں کی گئیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا تعلق مختلف کالعدم تکفیری وہابی تنظیموں سے ہے، پکڑے جانیوالے دہشت گردوں سے بارودی مواد، خودکش جیکٹ، ڈیٹونیٹر، ہینڈ گرنیڈ، اسلحہ، گولیاں، نقدی اور موبائل فونز برآمد کئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آنے والے وفاقی بجٹ میں آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن ہوئی تو آنیوالا بجٹ تباہ کن ثابت ہوگا، علامہ شبیر میثمی

ترجمان سی ٹی ڈی نے مزید بتایا کہ گرفتار ہونیوالے دہشت گردوں کی شناحت شعیب رفیق، باقر، ظائر، شہزاد، افضل اور آصف کے نام سے ہوئی ہے، ان دہشتگردوں کیخلاف 5 مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق رواں ہفتے 238 کومبنگ آپریشنز کے دوران 33 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے، کومبنگ آپریشنز میں 11 ہزار 41 افراد سے پوچھ کچھ کی گئی تھی۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button