اہم ترین خبریںپاکستان

امام مہدی ؑ کے گستاخ ملعون احسن باکسر کی عدم گرفتاری، اتحاد امت فورم کی جانب سے کمیٹی تشکیل

ورکنگ کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر پولیس انتظامیہ حکومت سے رابطے کرے گی۔ احتجاج کیلئے حتمی فیصلے بھی یہی ورکنگ کمیٹی کرے گی۔

شیعیت نیوز: اتحاد امت فورم کا اجلاس جامعہ منہاج الحسین جوہر ٹاؤن لاہور میں منعقد ہوا۔اجلاس میں گستاخِ امام زمانہ ع ملعون احسن باکسر کے حوالے سے معاملات پر گفتگو کی گئی۔ جس میں انتظامیہ , اداروں اور لاہور پولیس کی طرف سے ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود ملعون احسن باکسر کو گرفتاری نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: 3جون 1963پاکستان میں منظم شیعہ نسل کشی کے آغا ز کاسیاہ دن ،سانحہ ٹھیری کو 60 سال بیت گئے

شرکاء نے لاہور پولیس سے احسن باکسر کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا مطالبہ کیااس مقدمہ کے منطقی انجام کیلئےورکنگ رابطہ بنا دی گئی ورکنگ رابطہ کمیٹی میں قاسم علی قاسمی،پیر علمدار بخاری،سید فخر رضوی، رانا انعام حیدر،نجم عباس خان،علامہ حافظ کاظم رضا نقوی، علامہ امتیاز عباس کاظمی،علامہ حسن رضا ہمدانی، علامہ غلام مصطفی نیر علوی شامل ہیں، ورکنگ کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر پولیس انتظامیہ حکومت سے رابطے کرے گی۔ احتجاج کیلئے حتمی فیصلے بھی یہی ورکنگ کمیٹی کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ملعون احسن باکسر کی جانب سے امام مہدیؑ کی شان میں کستاخی کے خلاف ایم ڈبلیوایم کا اسلام آباد میں احتجاج

اجلاس کے شرکاء میں چئیرمین جامعہ منہاج الحسین علامہ محمد حسین اکبر, علامہ سبطین اکبر, علامہ حافظ کاظم رضا نقوی, علامہ نئیر عباس علوی, علامہ امتیاز کاظمی, مقدس علی کاظمی, علامہ رشید ترابی, علامہ حسن رضا قمی, جناب قاسم علی قاسمی, سید علمدار بخاری, مولانا مختار ثقفی, آغا صغیر عباس ورک, سید فخر عباس رضوی ایڈووکیٹ, شیخ حسن شاہد, سید ضیاء حیدر رضوی, شعیب جعفری, علی شیر, سجاد حسین, برادر اسد, ڈاکٹر ذوالقرنین, مولانا حسن رضا ہمدانی و دیگر شامل تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button