مصر کی سرحد پر فائرنگ کے نتیجے میں دو صہیونی فوجی واصل جہنم

شیعیت نیوز: عبرانی میڈیا کے مطابق آج ہفتے کی صبح مصر کی سرحد پر فوجیوں کے ایک گروپ کی طرف فائرنگ کے حملے کے نتیجے میں دو صہیونی فوجی مارے گئے۔ دوسری طرف اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے حملہ آور بھی شہید ہوگیا۔
صہیونی فوج نے ایک مختصر بیان میں کہا ہے کہ آج صبح ایک سکیورٹی واقعہ فاران علاقائی کونسل میں پیش آیا جہاں سرحد کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں ایک مرد اور خاتون فوجی ہلاک ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا نائب سربراہ مقرر
تفصیلات میں صہیونی میڈیا نے بتایا کہ ایک بندوق بردار نے مصر اور فلسطین کی سرحد پر دیوار فاصل کو عبور کرنے میں کامیاب ہونے والے شخص نے گشت پرمامور صہیونی فوجیوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو فوجی زخمی ہو گئے۔ فائرنگ میں زخمی ہونے والے دو فوجیوں کو بئرسبع اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
آپریشن کے بعد فوج نے ایک بیان میں اشارہ دیا کہ اب مصری سرحد کے قریب فائرنگ کا تبادلہ ہو رہا ہے اور اس نے سینا کے علاقے کے اندر اہداف پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں علاقے میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں : امام خمینیؒ کی برسی کا مرکزی پروگرام ان کے مزار پر ہوگا، آیت اللہ خامنہ ای خطاب فرمائیں گے
دریں اثنا عبرانی چینل 13 نے اعلان کیا کہ فوج نے مصر کی سرحد پر اس کے ساتھ جھڑپ اور فائرنگ کے تبادلے کے بعد فائرنگ کرنے والے شخص کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔
قبل ازیں عبرانی میڈیا کا کہنا تھا کہ قابض اسرائیلی فوج نے واقعے کے بارے میں معلومات شائع کرنے پر پابندی عائد کی تھی۔ اس کے علاوہ اسرائیلی فوج کی بھاری نفری کو فائرنگ کے علاقے میں روانہ کیا گیا تھا۔