ایران

ایران اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا نائب سربراہ مقرر

شیعیت نیوز: ایران اقوام متحدہ کی اٹھہترویں جنرل اسمبلی کے نائب سربراہ اور اس کی تخفیف اسلحہ اور عدم پھیلاؤ کی پریزائڈنگ کمیٹی کےرکن اور رپورٹر کے طور پر چُن لیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں سبھی اراکین نے ایران کے مستقل مندوب کو اٹھہترویں جنرل اسمبلی کے نائب سربراہ کے طور پر منتخب کیا۔

اس فیصلے کے بعد ایران ستمبر میں ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سربراہی اجلاس میں ایشیا اور اوشینیا سے پانچ منتخب نائب سربراہوں میں سے ایک ہے۔

مذکورہ پانچ منتخب نمائندوں کا کام جنرل اسمبلی کی آئندہ نشستوں کو مینیج کرنے کے علاوہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل رکن کے ساتھ مل کر جنرل کمیٹی کو تشکیل دینا ہے کہ کہ جن پر جنرل اسمبلی کی نشستوں میں ایجنڈے کا تعین اور اس کی ترجیحات کو طے کرنا ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اسی طرح ایران کو تخفیف اسلحہ اور عدم پھیلاؤ کی پریزائڈنگ کمیٹی کےرکن اور رپورٹر کے طور پر بھی منتخب کیا۔ واضح رہے کہ ایران کا مذکورہ دو عہدوں کے لئے ایسے عالم میں انتخاب عمل میں آیا ہے کہ اقوام متحدہ میں امریکی نمائندے نے وسیع پیمانے پر اپنی سفارتی مہم چلا کر یہ کوشش کی کہ ایران کو یہ دو عہدے نہ دئے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں : کیپ ٹاؤن میں امیر عبداللہیان اور بن فرحان آل سعود کے درمیان ملاقات

دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس بات پر زور دیا ہے کہ جنوبی افریقہ میں برکس اجلاس میں وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان کی موجودگی اور تقریر سے ظاہر ہوتا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر کثیرالجہتی کو فروغ دینے میں ایران کے تعمیری کردار میں اضافہ ہوگا۔

یہ بات ناصر کنعانی نے ہفتہ کے روز اپنے ٹویٹر پیج میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ میں برکس پلس میں ایران کے وزیر خارجہ کی فعال موجودگی اور تقریر کے ساتھ ساتھ تقریباً 10 اہم دو طرفہ اجلاسوں نے بین الاقوامی سطح پر ایران کی خارجہ پالیسی کی حرکیات کو واضح کیا۔ بین الاقوامی میدان میں ایران کا تعمیری کردار کثیرالجہتی کے حق میں بڑھے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button