مقبوضہ فلسطین

حرمش مزاحمتی کاروائی نے صیہونی سازش کو ناکام بنا دیا، ماہر صلاح

شیعیت نیوز: فلسطین میں اسلامی مزاحمت کی تنظیم حماس کے سیاسی رہنما ماہر صلاح نے کہا ہے کہ فلسطینی مجاہدین کی جانب سے تازہ ترین مزاحمتی کاروائی مغربی کنارے، قدس شریف اور مسجد اقصی میں غاصب صیہونی حکام کے مسلسل مجرمانہ اقدامات کا جواب ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ مزاحمتی کاروائی، اسلامی مزاحمت کو ختم کر کے مزاحمتی کاروائیاں روکنے پر مبنی صیہونیوں کی تمام تر سازشوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ماہر صلاح نے کہا کہ فلسطینی مجاہدین کی مزاحمتی کاروائیوں نے صیہونی رژیم کے سکیورٹی سسٹم پر کاری ضرب لگائی ہے اور اس کی دھونس جمانے کی پالیسی ناکام ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی نائب وزیر حج کا ایرانی حجاج کے مطالبات پر جلد عمل درآمد کا اعلان

حماس کے سیاسی رہنما نے کہا کہ فلسطینی مجاہدین کی جانب سے حالیہ مزاحمتی کاروائی ایسے وقت انجام پائی ہے جب غاصب صیہونی حکومت نے جنگی مشقیں شروع کر رکھی ہیں اور صیہونی آباد کاروں نے فلسطینیوں کے گھروں پر جارحانہ اقدامات تیز کر دیے ہیں۔

حماس کے سیاسی رہنما ماہر صلاح نے مغربی کنارے میں جاری اسلامی مزاحمتی کاروائیوں کے تسلسل کو صیہونی حکومت کے مجرمانہ اقدامات کا مقابلہ قرار دیا اور کہا کہ ہم سب کو ان مزاحمتی سرگرمیوں کی بھرپور مالی، انسانی اور لاجسٹک حمایت کرنی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی مزاحمتی کاروائیوں میں تیزی نے تمام فلسطینی مسلمانوں کو یہ موقع فراہم کر دیا ہے کہ وہ مغربی کنارے میں مجاہدین کی حمایت اور مدد کے ذریعے صیہونی فوجیوں اور آباد کاروں کا مقابلہ کر سکیں۔

یاد رہے دو دن پہلے صیہونی ذرائع ابلاغ کے مطابق طول کرم کے شمال میں واقع صیہونی بستی ’’حرمش‘‘ کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک صیہونی شدید زخمی ہو گیا۔

صیہونی فوجی تجزیہ نگاران نے مغربی کنارے میں اسلامی مزاحمتی کاروائیوں کی شدت میں اضافے کو فلسطینی مجاہدین کی جرات بڑھ جانے کی علامت قرار دیتے ہوئے اس حقیقت کا اعتراف کیا ہے کہ صیہونی حکومت ان مزاحمتی کاروائیوں کے مقابلے میں پوری طرے بے بس ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button