اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

خدا کیلئے مجھے اس جہنم سے نکالو، امریکہ میں قید پاکستانی خاتون ڈاکٹر عافیہ صدیقی

شیعیت نیوز: امریکی قید میں پاکستانی خاتون ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا جیل میں ملنے کے لیے آنے والی اپنی بہن فوزیہ صدیقی، جماعتِ اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان اور وکیل کلائیو اسمتھ سے ملاقات میں کہنا ہے کہ خدا کے لیے مجھے اس جہنم سے نکالو۔

پاکستانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے جیل میں ان کی بڑی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی ، سینیٹ میں جماعتِ اسلامی کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر مشتاق احمد خان اور وکیل کلائیو اسمتھ کی اہم ملاقات کی مزید تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اٹلی میں موساد کے سابق اعلی افسر کی مشکوک ہلاکت، موساد خاموش

دوسرے دن کی اس ملاقات کے بعد سینیٹر مشتاق احمد خان نے حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ترجیحی بنیادوں پر سارے سفارتی ذرائع اختیار کرے اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امریکی قید سے پاکستان کی اس اعلیٰ تعلیم یافتہ بیٹی کو پاکستان لانے اور اس کی رہائی کے لیے کوششیں تیز تر کر دے۔

انہوں نے بتایا کہ 3 گھنٹے کی یہ ملاقات جیل کی آزمائشوں اور سختیوں، ایک چوتھائی صدی بعد ملاقات کی خوشی کے آنسوؤں، وطن اور پیاروں کی طویل جدائی کی حسرت اور اپنی ماں، خاندان،بہن، بھائیوں اور بچوں سے ملنے کی تڑپ کی دکھ بھری داستان تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button