دنیا

تل ابیب مغربی کنارے میں مقاومتی تنظیموں کے مقابلے میں ناکام ہورہا ہے، صہیونی ذرائع ابلاغ

شیعیت نیوز: صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق مغربی کنارے میں مقاومتی تنیظیموں کی کاروائیاں بڑھ رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صہیونی ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا ہے کہ مغربی کنارے میں مجاہدین کی کاروائیوں میں شدت آرہی ہے۔ جہادی تنظیمیں پہلے سے زیادہ شدت کے ساتھ حملے کررہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : شام میں داعشی عناصر کے ہاتھوں پانج روسی فوجی افسروں کا قتل

شہاب نیوز کے مطابق صہیونی کالونی میں جہادی کارروائی کے نتیجے میں ایک صہیونی ہلاک ہوا۔ حملہ آور کی طرف سے فائرنگ کے واقعے کو صہیونی دفاعی مبصرین تشویشناک قرار دے رہے ہیں۔

دفاعی تجزیہ نگار یوسی یہوشع نے یدیعوت احارونوت میں لکھا ہے کہ مقاومتی تنظیموں کی کاروائیاں جاری ہیں۔ ان حملوں کو روکنے کے لئے صہیونی فورسز دشواری کے ساتھ کوششیں کررہی ہیں۔

دراین اثناء صہیونی چینل 14 سے گفتگو کرتے ہوئے ایک اور دفاعی مبصر نے کہا کہ حملوں کے ذمہ داروں کو گرفتار کرنے کے لئے فوج زیادہ افرادی قوت کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے پر مجبور ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی فوجیوں اور فلسطینی مجاہدین میں جھڑپ اور القدس بٹالین کی صیہونیت مخالف کارروائیاں

علاوہ ازین تجزیہ کار روعی شارون نے کان چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ سالوں کے دوران مجاہدین دور سے یا رات کی نزدیکی میں فائرنگ کرتے تھے لیکن حالیہ دنوں میں حملہ آوروں میں زیادہ جرائت دیکھی جارہی ہے۔ حملہ آور نزدیک آکر اور مہلک ضربات لگانے کا رجحان بڑھ گیا ہے۔

چینل 13 کے دفاعی تجزیہ کار نے کہا کہ صہیونی حکام کو عرین الاسود جیسی جہادی تنظیموں کے بارے میں زیادہ معلومات نہں ہیں اور مغربی کنارے میں فلسطینی کیمپوں پر کسی منصوبے کے بغیر حملے کررہے ہیں اس سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اسرائیل مقاومتی تنظیموں کا مقابلہ کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہورہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button