اہم ترین خبریںعراق

حشد الشعبی کے عراق اور شام کی سرحد پر سخت حفاظتی اقدامات

شیعیت نیوز: آگاہ عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ حشد الشعبی فورسز نے عراق اور شام کی سرحد پر سخت حفاظتی اقدامات کرنے کا اعلان کیا ہے۔

المعلومہ خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ شام سے عراق میں داعش کے دہشت گردوں کی آمد کی اطلاعات کے بعد صوبۂ الانبار میں عراق اور شام کے درمیان سرحدی پٹی میں سخت حفاظتی اقدامات کئے ہیں۔

اس سیکورٹی ذریعے نے مزید بتایا کہ رضاکار فورس حشد الشعبی فورسز نے مغربی صحرائے الانبار کے کچھ حصوں میں پیشگی کارروائی میں متعدد ہتھیار اور دھماکہ خیز مواد بر آمد کیا اور اس علاقے میں دہشت گردوں کی خفیہ سرنگوں کو تباہ کر دیا۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ حشد الشعبی فورسز نے شام کے ساتھ مشترکہ سرحدی پٹی کے صحرائی علاقوں کی طرف جانے والے اہم اور ثانوی راستوں کے قریب ایک مقررہ اور موبائل چیک پوائنٹس قائم کیے ہیں اور دہشت گرد عناصر کے منصوبوں سے نمٹنے کے لیے اپنی افواج کی تعداد میں اضافہ کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سید عمار الحکیم مصری صدر کیلئے ایران کا مثبت پیغام لے کر گئے تھے، روسی میڈیا کا دعویٰ

دوسری جانب عراق میں مشترکہ آپریشنز کمانڈ نے ملکی افواج کی انسداد دہشت گردی کارروائیوں کے دوران دہشت گرد عناصر کے 25 ٹھکانوں کا پتہ لگا کر انہیں تباہ کر دیا۔

المعلومه کی رپورٹ کے مطابق عراق کی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ نے کہا ہے کہ طوزخورماتو، کرکوک اور دیالیٰ میں انسداد دہشت گردی کے وسیع آپریشن کے دوران دہشت گرد گروہ داعش کے کم از کم 25 اڈوں کی نشاندہی کرکے انہیں تباہ کردیا گیا ہے۔

عراق کی مشترکہ آپریشنز کمان کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ آپریشن کے دوران متعدد دستی بم، مارٹر اور دیگر ہتھیار ضبط کر لئے گئے۔

انسداد دہشت گردی کی اس کارروائی میں فوج، عوامی رضا کار فورس حشد الشعبی اور وزارت داخلہ کی فورسز نے ملٹری انٹیلی جنس محکموں کی حمایت اور عراقی فوج کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف اور دیگر فیلڈ کمانڈروں کی موجودگی میں حصہ لیا ۔

عراقی فوجی حکام نے داعش کے عناصر کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے لیے ملک کے تین صوبوں میں ’’سوارڈز آف رائٹ‘‘ آپریشن کے پانچویں مرحلے کے آغاز کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button