عراق

سید عمار الحکیم مصری صدر کیلئے ایران کا مثبت پیغام لے کر گئے تھے، روسی میڈیا کا دعویٰ

شیعیت نیوز: بعض آگاہ عرب ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ عراق کی سیاسی جماعت حمکت ملی کے سربراہ سید عمار الحکیم کا حالیہ دورہ مصر، تہران اور قاہرہ کے درمیان ثالثی کے لئے تھا۔

اس سلسلے میں سید عمار الحکیم مصر کے صدر عبد الفتاح السیسی کے لئے ایران کا پیغام لے کر گئے تھے۔

یاد رہے کہ سید عمار الحکیم نے گزشتہ ہفتے قاہرہ کے دورے کے دوران مصر کے صدر سے ملاقات کی تھی

۔ اس دورے کے بارے میں عراق کے سرکاری ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا تھا کہ اس ملاقات میں دونوں رہنماوں نے مشترکہ موضوعات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا، اس کے علاوہ تمام شعبوں بالخصوص اقتصادی میدان مں دونوں ممالک کے عوام کے مشترکہ مفاد میں تعلقات کو فروغ دینے کے بارے میں جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : کوئٹہ، زائرین مقامات مقدسہ کی سہولیات کیلئے اعلیٰ سطح اجلاس کا انعقاد

دوسری جانب گزشتہ شب روسی میڈیا نے خبر دی کہ عراق کے بعض سیاسی ذرائع نے سید عمار الحکیم کے حالیہ قاہرہ کے سفر اور مصری حکام سے ملاقات کی تفصیلات جاری کی ہیں۔

ان ذرائع نے بغداد میں ایرانی و مصری حکام کے مابین ہونے والے سکیورٹی اجلاسوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ سید عمار الحکیم نے اس سفر کے دوران مصر کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے لئے عبدالفتاح السیسی کو ایران کا پیغام پہنچایا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکمت ملی کے سربراہ ایران کا مثبت پیغام لے کر گئے تھے جب کہ مصر کے صدر نے بھی اس پیغام کا مثبت جواب دیا۔ یہ بات بھی قابل غور ہے کہ سید عمار الحکیم کا دورہ مصر ایسے وقت میں انجام پذیر ہوا جب عمان کے بادشاہ ھیثم بن طارق ایران میں موجود تھے۔ اس دوران سلطان ھیثم بن طارق نے رہبر معظم انقلاب و دیگر اعلیٰ ایرانی شخصیات سے ملاقات کی۔

اس موقع پر رہبر معظم انقلاب نے عمان کے بادشاہ سے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران مصر کے ساتھ تعلقات کی از سر نو بحالی میں خاصی دلسچپی رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان تعلقات کا خیر مقدم کریں گے اور اس سلسلے میں ہمیں کسی پریشانی کا سامنا نہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button