دنیا

مغربی ممالک آگ سے کھیلنا بند کریں، سرگئی لاوروف

شیعیت نیوز: روس کے وزیر خارجہ نے یوکرین کو ہتھیاروں کی ترسیل میں شدت کی جانب سے مغربی ممالک کو خبردار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یورپ اور امریکہ آگ سے کھیلنا بند کریں۔

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اپنے تازہ انٹرویو میں کہا ہے کہ مغربی ممالک بالخصوص امریکہ یوکرین کو ہتھیاروں کی ترسیل دوگنی کرکے آگ سے کھیلنا کھیل رہے ہیں جس سے باز رہنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مغرب کی جانب سے یوکرین کو ایف سولہ جیٹ فائٹر سے لیس کرنے کے اشاروں پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول اور اشتعال انگیز حرکت قرار دیا۔

اس سے قبل سرگئی لاوروف کی چین کے خصوصی ایلچی سے ملاقات ہوئی تھی ۔ اس موقع پر انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا تھا کہ روس، بدستور یوکرین کی جنگ کے سیاسی اور سفارت کارانہ طریقوں سے حل کا پابند ہے۔

یہ بھی پڑھین : چین کا جرات مندانہ موقف، امریکہ کی ملاقات کی درخواست مسترد کردی

دوسری جانب روس کے صدر نے یورپ کے کنونشنل فورس کے معاہدے سی ایف ای سے نکلنے کے قانون پر دستخط کردیا۔ روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے پیر کے روز اس معاہدے سے نکلنے کے قانون کو منظور کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سن دو ہزار سات میں سی ایف ای میں روس کی شمولیت کو معطل کردیا تھا۔ روس نے اس وقت اعلان کیا تھا کہ جب تک نیٹو رکن ممالک اس معاہدے پر مکمل طور پر عملدرامد اور اسے منظور نہیں کرتے، تب تک اس معاہدے میں واپسی نہیں ہوگی ۔

ماسکو اس سے قبل یہ بھی کہہ چکا تھا کہ سوویت یونین کے دور کے وارسا معاہدے کے رکن ممالک کو نیٹو میں شامل کرنے سے یہ معاہدہ کمزور پڑ جائے گا۔ یاد رہے کہ انیس نومبر سن انیس سو نوے کو نیٹو کے اس وقت کے سولہ ارکان اور وارسا معاہدے کے چھے رکن ممالک کے مابین کنونشنل فورسز آف یورپ معاہدہ منظور ہوا تھا۔

اس معاہدے کے تحت یورپ کے اہم عام ہتھیاروں پر بعض پابندیاں عائد کی گئی تھیں اور اضافی ہتھیاروں کو ختم کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔ سن انیس سو نناوے کے دوران، اس معاہدے کی بعض شقوں میں تبدیلی لائی گئی اور یورپ کی سیکورٹی اور تعاون کے ادارے کے اجلاس کے دوران جو استنبول شہر میں منعقد ہوا تھا، اسے منظور کیا گیا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button