ایران

ایران-عمان تعلقات تجارتی مراحل طے کر کے سرمایہ کاری کی طرف بڑھ گئے ہیں، آیت اللہ رئیسی

شیعیت نیوز: آیت اللہ رئیسی نے کہا کہ دونوں ممالک علاقائی مسائل پر مشترکہ موقف رکھتے ہیں جس کی وجہ سے باہمی اقتصادی روابط بھی مزید مستحکم ہورہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سلطان عمان ہیثم بن طارق کے دو روزہ تہران کے دورے کے دوران ایران کے صدر آیت اللہ رئیسی نے دونوں ملکوں کی اعلی سطحی مشترکہ میٹنگ میں شرکت کی اور خطے کی صورت حال پر گفتگو کرنے کے ساتھ ساتھ باہمی روابط کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور عمان خطے اور علاقائی سطح پر مختلف موضوعات پر متفقہ رائے رکھنے کی وجہ سے اپنے تعلقات کو مزید مستحکم کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : شام پر صیہونی حکومت کا پھر حملہ، دمشق نے فضائی دفاعی سسٹم فعال کردیا گیا

آیت اللہ رئیسی نے صنعت، تجارت، مواصلات، دفاع، سمندری نقل و حمل اور توانائی اور مالی امور میں تعلقات کے سلسلے میں موجود مواقع کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ مذاکرات میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری اور مشترکہ فنڈ تشکیل دینے پر زیادہ توجہ کی ضرورت ہے۔

صدر رئیسی نے یمن اور فلسطین پر دونوں ممالک کے مشترکہ موقف کے بارے میں کہا کہ سلطان ہیثم بن طارق نے یمن اور فلسطین کے عوام کے حقوق کے سلسلے قابل قدر کردار ادا کیا ہے۔ امید ہے کہ وہ اپنے کردار کو جاری رکھیں گے۔

اس موقع پر سلطان عمان ہیثم بن طارق نے دورہ تہران کی دعوت اور گرم جوشی کے ساتھ استقبال پر صدر رئیسی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ صدر رئیسی کے گذشتہ سال دورہ عمان کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔ اگرچہ باہمی تجارت کا حجم دوگنا ہوگیا ہے تاہم مواقع کو دیکھتے ہوئے اس میں مزید توسیع کی گنجائش ہے۔

دونوں ممالک کے اعلی سطحی اجلاس میں ایران اور عمان کے درمیان ٹرانزٹ، کشتی رانی اور بینکی امور میں مزید بہتری اور توانائی کے شعبے میں تعاون پر گفتگو کی گئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button