مشرق وسطی

شام پر صیہونی حکومت کا پھر حملہ، دمشق نے فضائی دفاعی سسٹم فعال کردیا گیا

شیعیت نیوز: پریس ذرائع‏ کا کہنا ہے کہ شام کی عرب لیگ میں واپسی کے بعد پہلی مرتبہ اسرائیل نے دمشق پر حملہ کیا ہے۔ شام کے دفاعی سسٹم نے دمشق کی فضا میں دشمن کے فضائی حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔

شام کی سانا نیوز کےمطابق دمشق کے اطراف میں دھماکوں کی کئی آوازیں سنی گئی اور شامی فوج کا دفاعی سسٹم میزائل حملوں کا مقابلہ کرنے لئے فعال ہوا۔

دوسری طرف صہیونی ٹی وی کان نے شامی حدود میں صہیونی طیاروں کے حملوں کے بارے میں کہا ہے کہ رات کے حملے شام کی عرب لیگ میں واپسی کے بعد پہلی مرتبہ کئے گئے ہیں۔ عرب ذرائع ابلاغ نے جولان اور مقبوضہ علاقوں میں صہیونی طیاروں کی پروازوں کی خبر دی ہے۔

بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت نے شام کے دارالحکومت دمشق پر بڑے پیمانے پر حملہ کرنے کا پروگرام بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سلطان ہیثم کے دورۂ ایران سے خطے پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے، بدر بن حمد البوسعیدی

شام کے علاقوں پر صیہونی جارحیت، ایسی حالت میں جاری ہے کہ اس دمشق حکومت نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے نام اپنے متعدد مراسلوں میں ان حملوں کی مذمت کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا ہے۔

واضح رہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے حالیہ برسوں کے دوران شام کے دارالحکومت دمشق، حلب اور مختلف دیگر علاقوں کو بارہا حملے کا نشانہ بنایا اور بیشتر موقعوں پر شام کے دفاعی سسٹم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان حملوں کو ناکام بنایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق شام کی سرکاری ٹیلی ویژن نے دمشق کے اطراف میں دھماکوں کی خبر دی ہے۔ سرکاری خبررساں ادارے سانا نے دھماکوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے فضائی حملوں کے بعد دفاعی سسٹم کو فعال کیا گیا ہے۔

دمشق اور اس کے اطراف میں فضائی حملوں کے بعد شام نے فضائی دفاع کا سسٹم فوی طور پر فعال کردیا ہے۔ حالیہ مہینوں میں شامی دفاعی سسٹم نے کئی مرتبہ اسرائیل کے فضائی حملوں کو ناکام بنایا ہے۔

شامی حکومت نے اقوام متحدہ کے لئے بھیجے گئے پیغامات میں صہیونی حکومت کی جارحانہ کاروائیوں کی مذمت کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button