دنیا

یوکرین میں روس کے خصوصی فوجی آپریشن کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہو گا، زیلنسکی

شیعیت نیوز: یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین میں روس کے خصوصی فوجی آپریشن کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہو گا۔

یوکرین کی جنگ اپنے تمام تر سیاسی، عسکری، اقتصادی، سماجی اور ثقافتی اثرات اور نتائج کے ساتھ سولہویں مہینے میں داخل ہو گئی ہے۔

دوسری جانب یوکرین کے وزیرمملکت برائے دفاع یوری ساک نے بھی گذشتہ رات دعویٰ کیا تھا کہ ان علاقوں کو واپس لینے کے لیے کہ جو ایک ریفرنڈم کے ذریعے روس میں شامل ہو گئے تھے، یوکرین نے حملوں کا آغاز کر دیا ہے۔

یوکرین کے دارالحکومت کیف کے حکام کا بھی کہنا ہے کہ اس شہر پر آج صبح ہونے والے ہوائی حملوں میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور تین زخمی ہو گئے جبکہ کیف میں کئی دھماکے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل افرادی قلت کا شکار، مودی حکومت کے ساتھ ہزاروں بھارتی مزدوروں کو لانے کا معاہدہ

یوکرین کی جنگ اپنے تمام تر سیاسی، عسکری، اقتصادی، سماجی اور ثقافتی اثرات اور نتائج کے ساتھ سولہویں مہینے میں داخل ہو گئی ہے اور مغربی ممالک کی جانب سے یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

یورپی اور مغربی ممالک خاص طور پر امریکہ نے روس پر پابندیاں لگا کر اور یوکرین کو انواع و اقسام کے ہتھیار فراہم کر کے نہ صرف اس جنگ کو ختم کرنے کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا ہے بلکہ وہ جنگ کی آگ کو مزید شعلہ ور کر رہے ہیں۔

دوسری طرف یوکرین مغربی ممالک سے مختلف حیلے بہانوں کی آڑ میں ہتھیار اور سامان حرب لینے کی بدستور کوشش کر رہا ہے۔

یوکرین کی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر انہیں اڑتالیس ایف سولہ جیٹ فائٹر مل جائیں تو وہ روس سے اپنی سرزمین واپس لے سکتے ہیں۔ ہالینڈ کے وزیراعظم مارک روٹے نے کہا کہ ایمسٹرڈم، کیف کو ان جیٹ فائٹروں کی فراہمی پر غور کر رہا ہے تاہم اب تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

یوکرین کی وزارت دفاع نے مزید دعویٰ کیا ہے کہ روس زاپوریژیا ایٹمی بجلی گھر پر حملے کی پلاننگ کر رہا ہے تا کہ یوکرین کی پیش قدمی پر مبنی درپیش کارروائی کو بے اثر بنا سکے۔

ان کے دعوے پر ’’متحد روس‘‘ تحریک کے سربراہ ولادیمیر روگوف نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین کی جانب سے زاپوریژیا میں ایک فریبی کارروائی کے لئے منصوبہ بندی ہو رہی ہے جس کی ذمہ داری روس پر عائد کرکے، کیف اپنے اہداف پورا کرنے کے درپے ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button