ایران

حسین امیر عبداللہیان کی عراق اور سلطنت عمان کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو

شیعیت نیوز: ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے سلطنت عمان کے وزیر خارجہ بدر السید البوسعیدی کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں باہمی تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اس ٹیلیفونک گفتگو میں، سلطنت عمان کے بادشاہ ہیثم بن طارق کے دورۂ تہران کے حوالے سے طے شدہ پروگراموں کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے عمانی بادشاہ کے دورۂ تہران اور دونوں سربراہان کی ملاقات کو انتہائی اہم قرار دیا۔

امیرعبداللہیان نے ایرانی صدر کا تہنیتی پیغام پہنچاتے ہوئے دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات اور رابطوں کو انتہائی اہم قرار دیا۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے عمان کے بادشاہ تہران کا دورہ کریں گے جو کہ خطے کی سیاسی صورت حال پر اثرانداز ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : یوکرائن کے الزامات کا مقصد مغرب سے مزید امداد حاصل کرنا ہے، ناصر کنعانی

دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان اور عراقی وزیر خارجہ فواد حسین نے ٹیلیفونک گفتگو میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس ٹیلیفونک گفتگو میں دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے سیکورٹی معاہدوں پر جلد عملدرآمد پر زور دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایم ڈبلیوایم عوام کی امیدوں کا مرکز ہے، جس نے ہمیشہ ملت کے حقوق کے لئے آواز بلند کی ہے،علامہ مقصودڈومکی

واضح رہے کہ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والی اس گفتگو میں ایران کی گیس ٹرانسمیشن لائنوں کو مضبوط کرنے کی ضرورت اور علاقائی تعاون کو فروغ دینے پر بھی زور دیا گیا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے ایران سے مکہ مکرمہ جانے والے حجاج کیلئے مالی اور بینکنگ منتقلی پر عراق کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بینکاری تعاون کو مزید مضبوط کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button