مقبوضہ فلسطین

نابلس میں بلاطہ پناہ گزین کیمپ پر ایک بار پھر صیہونی جارحیت

شیعیت نیوز: غاصب صیہونی حکومت کے جارح فوجیوں نے غرب اردن کے علاقے نابلس میں بلاطہ پناہ گزین کیمپ پر ایک بار پھر حملہ کیا ہے۔

فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے جارح فوجیوں نے غرب اردن کے علاقے نابلس میں بلاطہ پناہ گزین کیمپ پر ایک بار پھر حملہ کیا ہے ۔ اس درمیان اطلاعات ہیں کہ فلسطینی مجاہدین نے جوابی کارروائی کے دوران مسلسل فائرنگ کر کے بلاطہ پناہ گزین کیمپ میں دراندازی کرنے والے صیہونی فوجیوں کو نشانہ بنایا۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاطہ پناہ گزین کیمپ میں صیہونی فوجیوں نے ایک رہائشی مکان کا محاصرہ کیا مگر فلسطینیوں کی نابلس بٹالین کی جوابی کارروائی اور فائرنگ کے بعد صیہونی فوجی پیچھے ہٹنے پر مجبور ہو گئے۔

پیر کو بھی صیہونی فوج نے بلاطہ پناہ گزین کیمپ پر شدید فائرنگ کرتے ہوئے حملہ کر دیا تھا جس کے نتیجے میں تین فلسطینی جوان شہید اور چھے دیگر زخمی ہو گئے تھے ۔

یہ بھی پڑھیں : ایران وہ ستون ہے جس پر استقامتی محاذ کا تکیہ ہے، اسماعیل ہنیہ

ایک اور خبر یہ ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے جارح فوجیوں نےغرب اردن میں رام اللہ سے ایک چوبیس سالہ فلسطینی جوان کو اغوا کر لیا ۔

محمد بدران نامی یہ فلسطینی جوان رام اللہ کے جنوب میں الامعری کیمپ کا رہائشی ہے ۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ صیہونی فوجیوں نے اس فلسطینی جوان کو اغوا کرنے کے بعد کہاں منتقل کیا۔

دریں اثنا فلسطین کی تحریک مزاحمت کے مشترکہ آپریشنل ہیڈکوارٹر نے بیمار فلسطینی قیدی ولید دقہ کی جسمانی ابتر حالت پر غاصب صیہونی حکومت کو سخت خبردار کیا ۔

ساٹھ سالہ یہ فلسطینی سن انیس سو چھیاسی سے صیہونی جیل میں قید ہے ۔ اس فلسطینی کو عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی جسے پھر سینتیس برس کی قید کی سزا میں تبدیل کر دیا گیا اور سن دو ہزار اٹھارہ میں اس کی قید کی سزا میں مزید دو برس کا اضافہ کر دیا گیا۔

فلسطین کی تحریک مزاحمت کے مشترکہ آپریشنل ہیڈکوارٹر نے بیمار فلسطینی قیدی ولید دقہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اب فلسطینی عوام صیہونی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی شہادت ہرگز برداشت نہیں کریں گے ۔

اس سے قبل فلسطینی قیدیوں کے اطلاع رسانی کے دفتر نے متنبہ کیا تھا کہ بیمار فلسطینی قیدی ولید دقہ کو ممکنہ طور پر خضرعدنان کی مانند شہید کیا جاسکتا ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے اندرونی سلامتی کے وزیر بن گویر نے کہا تھا کہ ولید دقہ کا کام تمام کر دیا جانا چاہئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button