اہم ترین خبریںپاکستان
پاراچنار، آئی ایس او کے زیراہتمام یوم تاسیس کے موقع پر تجدید عہد کانفرنس
کانفرنس میں سینئر احباب، یونٹ کے مسئولین اور محبین نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور آخر میں کیک بھی کاٹا گیا، پروگرام کا اختتام دعائے امام زمانہ عج سے ہوا۔

شیعیت نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے 51ویں یوم تاسیس کے موقع پر آئی ایس او پشاور ڈویژن پاراچنار یونٹس کی جانب سے المصطفیٰ ایجوکیشنل کمپلکس میں تجدید عہد کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہم ملک میں آئین وقانون کی بالادستی اور عملداری کے اپنی اصولی جدوجہد جاری رکھیں گے،علامہ راجہ ناصرعباس
جس میں علامہ اخلاق حسین شریعتی، علامہ زاہد حسین انقلابی، علامہ اقبال حسین مجلسی، سابق مسئول آئی ایس او سید کمال حسین اور ڈویژنل ڈپٹی اطلاعات سیکرٹری تنزیل عباس نے شرکاء پروگرام سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ کانفرنس میں سینئر احباب، یونٹ کے مسئولین اور محبین نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور آخر میں کیک بھی کاٹا گیا، پروگرام کا اختتام دعائے امام زمانہ عج سے ہوا۔