دنیا

ترکی میں صدارتی انتخابات، سنان اوغان کا اردوان کی حمایت کا اعلان

شیعیت نیوز: ترکی کے صدارتی انتخابات کے حتمی مرحلے سے قبل تیسرے نمبر پر آنے والے امیدوار سنان اوغان نے صدر رجب طیب اردوان کی حمایت کا اعلان کردیا۔

14 مئی کو ترکی میں صدارتی انتخابات میں کوئی بھی امیدوار 50 فیصد ووٹ حاصل نہیں کرسکا تھا۔ صدارتی انتخابات میں صدر اردوان نے 2 کروڑ 70 لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کیے اور وہ 49.50 فیصد ووٹ لیکر پہلے نمبر پر رہے۔

ان کے مدمقابل اپوزیشن امیدوار کمال قلیچ دار اوغلو 44.89 فیصد ووٹ لیکر دوسرے نمبر رہے جبکہ سنان اوغان 5.17 فیصد ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے تھے۔

کسی بھی امیدوار کی جانب سے 50 فیصد ووٹ نہ لینے کے باعث اب پہلے دو امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا اور 28 مئی کو دوبارہ پولنگ ہوگی۔

پولنگ سے ایک ہفتہ قبل تیسرے نمبر پر آنے والے صدارتی امیدوار سنان اوغان نے صدر رجب طیب اردوان کی حمایت کا اعلان کردیا۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں حمتی مرحلے کیلئے ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے اور پاکستان سمیت کئی ممالک میں رہنے والے ترک شہریوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مکمل فتح حاصل تک، ہتھیار مزاحمتی قوتوں کے ہاتھ میں رہیں گے، سید ہاشم صفی الدین

دوسری جانب ترکی کے صدارتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں تیسرے نمبر پر آنے والے امیدوار سنان اوغان نے صدر طیب اردوان کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنان اوغان کی جانب سے اردوان کی حمایت کے اعلان کے بعد حزب اختلاف کے امیدوار کمال کلیکداروگلو کے لیے مشکلات بڑھ گئی ہیں۔

سنان اوغان ایک قوم پرست ہیں جو انتخابی مہم سے پہلے عوامی سطح پر بہت کم جانے جاتے تھے تاہم حیران کن طور پر انہوں نے 14 مئی کو ہونے والے ابتدائی صدارتی انتخابات میں 5.2 فیصد حمایت حاصل کی جس پر کچھ تجزیہ کاروں نے انہیں ایک مضبوط حریف قرار دیا۔

سنان اوغان نے انقرہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اعلان کرتا ہوں کہ ہم ووٹنگ کے دوسرے مرحلے میں عوامی اتحاد کے امیدوار جناب رجب طیب اردوان کی حمایت کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کلیکداروگلو کی پارٹی، نیشن الائنس ہمیں بہتر مستقبل کے بارے میں قائل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ اردوان کی حمایت کا فیصلہ دہشت گردی کے خلاف مسلسل جدوجہد کے اصول پر مبنی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button