مشرق وسطی

سوڈان، جنرل حمیدتی کی ہلاکت کی افواہ، پیراملٹری فورسز نے تردید کردی

شیعیت نیوز: سوڈان میں جنگ بندی کے باوجود فریقین کے درمیان لڑائی جاری ہے۔ پیراملٹری فورسز کے ترجمان نے جنرل حمیدتی کی ہلاکت کی تردید کردی۔

رپورٹ کے مطابق سوڈان میں مسلح افواج اور پیرا ملٹری فورسز کے درمیان سات روزہ جنگ بندی پر اتفاق کے باوجود خرطوم اور ام درمان کے مختلف علاقوں میں سوڈانی فوج نے پیراملٹری فورسز کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ ذرائع کے مطابق اس وقت ماحول پر سکون ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بحرینی معروف شیعہ عالم دین شیخ محمد سنقور گرفتار

اس سے پہلے سوڈانی فوج کے سربراہ جنرل البرہان اور پیراملٹری فورسز کے سربراہ جنرل حمیدتی نے سات روزہ جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔

دراین اثناء پیراملٹری فورسز کے ترجمان نے کہا ہے کہ جنرل حمیدتی اور ان کے بھائی کے ہلاک ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ جنرل حمیدتی خود خرطوم اور دوسرے شہروں میں جنرل البرہان کے خلاف کاروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : صنعا کی خودمختاری اور قومی اتحاد کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، یمنی جماعتیں

سوڈان میں ڈاکٹروں کی تنظیم کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی تعداد 863 جبکہ کئی ہزار زخمی ہوگئے ہیں۔ جنگ کی وجہ سے ہونے والی تباہی کے باعث ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

بدامنی کے باعث دس لاکھ سے زائد شہری بے گھر ہوکر مہاجرت پر مجبور ہوگئے ہیں۔ بین الاقوامی امدادی تنظیموں نے کہا ہے کہ سوڈان میں قحط سالی اور دیگر مشکلات کا شکار پچیس لاکھ آبادی کو انسانی امداد کی ضرورت ہے جوکہ کل آبادی کا نصف برابر ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button