ایران

آیت اللہ خامنہ ای نے علی اکبر احمدیان کو اعلیٰ قومی سلامتی کونسل میں اپنا نمائندہ مقرر کردیا

شیعیت نیوز: آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے اسلامی جمہوریہ کے آئین کی شق ”176“ کے تحت، ایک حکم نامہ جاری کرتے ہوئے جناب علی اکبر احمدیان کو اعلیٰ قومی سلامتی کونسل میں اپنا نمائندہ مقرر کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے اسلامی جمہوریہ کے آئین کی شق ”176“ کے تحت، ایک حکم نامہ جاری کرتے ہوئے جناب علی اکبر احمدیان کو اعلیٰ قومی سلامتی کونسل میں اپنا نمائندہ مقرر کردیا ہے۔

رہبر انقلابِ اسلامی کے حکم نامے کا تفصیلی متن مندرجہ ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

جناب علی اکبر احمدیان کو اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری منتخب کئے جانے کے پیش نظر، موصوف کو آئین کی شق 176 کے تحت اعلیٰ قومی سلامتی کونسل میں اپنا نمائندہ مقرر کرتا ہوں۔

اعلیٰ قومی سلامتی کونسل میں کئی سالوں سے بطور نمائندہ زمہ داری کے ساتھ گراں قدر خدمات انجام دینے پر جناب ڈاکٹر علی شمخانی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

خدا کی بارگاہ میں آپ سب کی توفیق کیلئے دعا گو ہوں۔

سید علی حامنہ ای

22 مئی 2023

یہ بھی پڑھیں : دشمن ملک میں آشوب اور تفرقہ پھیلانا چاہتے ہیں، جنرل قاسم رضائی

دوسری جانب ایرانی وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ ایران کے امن و امان کو متاثر کرنے کیلئے سرحدوں پر کسی بھی ناخوشگوار اقدام اور کارروائی کا، ایرانی مسلح افواج اور سیکیورٹی اداروں کی جانب سے فیصلہ کن اور دندان شکن جواب دیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر اطلاعات حجت‌ الاسلام سید اسماعیل خطیب نے ملک بھر میں عوامی و انقلابی اور فوجی پراسیکیوٹرز کی 23 ویں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حاصل شدہ دستاویزات کے مطابق گزشتہ سال کے فسادات کے دوران، 200 سے زائد میڈیا ادارے، 35 تھنک ٹینکس اور درجنوں انٹیلیجنس سروسز ایران کے خلاف سرگرم تھیں۔

ایرانی وزیرِ اطلاعات نے مزید کہا کہ دشمنوں نے ایرانی قوم کے خلاف پچھلے سال کے فسادات میں جو میڈیا وار کی تھی، اسے ایرانی قوم نے اسلامی نظام اور ملک کی سیکورٹی اور انٹیلیجنس ایجنسیوں کے ساتھ مشترکہ کوششیں کر کے خاک میں ملا دیا۔

ایرانی وزارت اطلاعات کے سربراہ نے کہا کہ ایران کے امن و امان کو متاثر کرنے کیلئے سرحدوں پر کسی بھی ناخوشگوار اقدام اور کارروائی کا، ایرانی مسلح افواج اور سیکیورٹی اداروں کی جانب سے فیصلہ کن اور دندان شکن جواب دیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button