ایران

دشمن ملک میں آشوب اور تفرقہ پھیلانا چاہتے ہیں، جنرل قاسم رضائی

شیعیت نیوز: جنرل قاسم رضائی نے کہا کہ دشمن ملک میں بدامنی ایجاد کرکے قومی وحدت کو پارہ پارہ کرنا چاہتے ہیں۔ ایرانی قوم ہمیشہ کی طرح ولایت فقیہ کی پیروی اور بصیرت و ہوشیاری کا ثبوت دیتے ہوئے دشمن کے مکروہ عزائم کو ناکام بنائے گی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز سراوان میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کی تشییع جنازہ کے دوران پولیس کے نائب سربراہ جنرل قاسم رضائی نے کہا کہ دشمن ملک میں تفرقہ اور آشوب برپا کرنا چاہتے ہیں۔ شہداء نے اپنی زندگی کا نذرانہ پیش کرکے ملک میں سکون اور امن کا ماحول فراہم کیا ہے۔ شہداء کی یاد کو زندہ رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سپاہ پاسدارانِ انقلاب نے امریکی بحری جہاز پال ہمیلٹن کا تعاقب کیا، پینٹاگون کا اعتراف

انہوں نے کہا کہ شہداء کی فداکاری اور جانثاری کی بدولت آج انقلاب اور ایران کا سر فخر سے بلند ہے۔ اگر ان کی قربانی نہ ہوتی تو ایران کے اندر امنیت نہ ہوتی۔ آج ایران کو بین الاقوامی برادری میں جو مقام حاصل ہے وہ شہداء کی ہی مرہون منت ہے۔

جنرل قاسم رضائی نے مزید کہا کہ شہداء نے دشمن کو دندان شکن دیا ہے کہ وہ ایران میں تفرقہ پھیلانے کی سازش میں ہرگز کامیاب نہیں ہوں گے۔ ایران کے دشمنوں کو پتہ ہونا چاہیئے کہ سیستان و بلوچستان کے عوام کبھی اپنے ملک سے غداری نہیں کریں گے۔

پولیس کے نائب سربراہ نے کہا کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ سرحدی لکیر صرف رسمی ہے۔ ایران کے پاکستان اور افغانستان کے ساتھ تعلقات تاریخی ہیں۔ ایران کے دشمن ملک میں بدامنی ایجاد کرکے قومی وحدت کو پارہ پارہ کرنا چاہتے ہیں۔ ایرانی قوم ہمیشہ کی طرح ولایت فقیہ کی پیروی اور بصیرت و ہوشیاری کا ثبوت دیتے ہوئے دشمن کے مکروہ عزائم کو ناکام بنائے گی۔ ہم شہداء کے راستے کو پہلے سے زیادہ قوی ارادے اور عزم کے ساتھ جاری رکھیں گے۔ دشمن کبھی ایرانی قوم کے درمیان اختلافات ایجاد کرنے میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button