دنیا

سپاہ پاسدارانِ انقلاب نے امریکی بحری جہاز پال ہمیلٹن کا تعاقب کیا، پینٹاگون کا اعتراف

شیعیت نیوز: امریکی وزارت دفاع پینٹاگون کے اعلیٰ فوجی افسر نے کہا کہ سپاہ پاسدارانِ انقلاب نے امریکی بحری جہاز پال ہمیلٹن کا تعاقب کیا ہے۔

الجزیرہ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی بحریہ کے ڈپٹی ایڈمرل بریڈ کوپر نے کہا ہے کہ سپاہ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کی تیز رفتار کشتیوں نے ایک کلومیٹر سے بھی کم فاصلے پر آکر امریکی بحری جہاز پال ہمیلٹن کا تعاقب کیا ہے۔

واضح رہے کہ ایسوسی ایٹس پریس نے نیز اطلاع دی ہے کہ ایرانی ڈرون طیارے نے اس وقت امریکی بحری جہاز ہمیلٹن کا تعاقب کیا جب امریکی یہ بحری جہاز آبنائے ہرمز سے گزر رہا تھا۔ امریکی نیوی کا طیارہ بھی اس وقت بحری جہاز کی نگرانی کر رہا تھا۔

جمعہ کے روز بھی امریکی جہاز ہمیلٹن کی ایرانی بحری جہازوں نے قریب سے نگرانی کی تھی جس میں ان کے دعویٰ کے مطابق امریکی، برطانوی اور فرانسیسی بحری آفسران سوار تھے۔

سپاہ پاسداران نے کہا ہے کہ سمندری حدود کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانا سپاہ پاسدارانِ انقلاب کی ذمہ داری ہے اور ہمارے غیور اہلکار آبنائے ہرمز سے گزرنے والی ہر کشتی پر نظر رکھ کر خطے کی مکمل سیکورٹی کو یقینی بنانے میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : نائیجریا میں شیعہ مسلمانوں کے گھر، اسکول اور امام بارگاہ مسمار

دوسری جانب امریکی نیشنل سیکورٹی مشیر جیک سالیوان نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا ہے امریکہ نے یوکرین بھیجے گئے ہتھیاروں کےلئے صرف جزیرہ کریمیا میں ان کے استعمال کی شرط نہیں رکھی۔

تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکی نیشنل سیکورٹی کے مشیر جیک سالیوان نے کہا ہے کہ ہماری نظر میں کریمیا یوکرین کا حصہ ہے اور بین الاقوامی سرحدوں کے اندر امریکی ہتھیاروں کے استعمال کی شرط نہیں رکھی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ نے نیٹو کے ہتھیاروں کی مدد سے روس کے اندر حملوں کی حمایت نہ کی ہے اور نہ آئندہ کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق اس سے پہلے اس امریکی مشیر نے کہا تھا کہ یوکرین کو ایف 16 طیاروں کی فراہمی اور یوکرینی پائلٹوں کو مغربی ہتھیار چلانے کی ٹریننگ اس فرض کے ساتھ دی جا رہی ہے کہ جنگی طیاروں کے ساتھ روسی سرزمین پر حملہ ناقابل قبول ہوگا اور کی ایف نے بارہا ان شرائط کو قبول کرنے کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکہ میں روس کے سفیر نے کہا ہے کہ جیک سالیوان کے ان بیانات کا مطلب یہی ہےکہ امریکہ یوکرین کے مسئلے کا پرامن حل نہیں چاہتا اور امریکہ کی طرف سے یوکرین کو ایف 16 طیاروں کی فراہمی کا اعلان روس کے خلاف فوجی آپریشن کے فیصلہ کے درست ہونے کو ثابت کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button