مقبوضہ فلسطین

صیہونی جرائم سے آزاد نامہ نگار خائف نہیں ہوں گے، علی العامودی

شیعیت نیوز: حماس کے پریس شعبے کے سربراہ علی العامودی نے فلسطینی نامہ نگار ابو عاقلہ کے دانستہ قتل کے بارے میں الجزیرہ ٹی وی چینل کی حالیہ رپورٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ غاصب صیہونیوں کے وحشیانہ جرائم سے قومی و حریت پسند نامہ نگار ہرگز مرعوب نہیں ہوں گے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق سابق غاصب صیہونی حکومت کے وزیر جنگ کے دفتر کے ایک اعلی عہدیدار نے اعتراف کیا ہے کہ شیرین ابوعاقلہ کو اسرائیل نے قتل کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی حکومت نے بیت المقدس میں 1700 نئے سیٹلمنٹ یونٹس کی منظوری دے دی

تحریک حماس کے پریس شعبے کے سربراہ علی العامودی نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی نامہ نگار کے قتل کے بارے میں تحقیقاتی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ صیہونی حکومت، دانستہ طور پر شواہد ختم کرنے کے درپے رہی ہے۔

علی العامودی نے کہا کہ نامہ نگار کے قتل کے منصوبے کا مقصد صیہونی جرائم اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کی پردہ پوشی کرنا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حماس صرف ہتھیاروں اور مزاحمت کے ذریعے لڑائیاں نہیں لڑتی، سربراہ مشعل

انھوں نے کہا کہ غاصب صیہونیوں کے وحشیانہ جرائم سے قومی و حریت پسند نامہ نگار ہرگز مرعوب نہیں ہوں گے اور فلسطینی نامہ نگار دنیا کو فلسطین کی حقیقی صورت حال سے باخبر کرتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ فلسطینی نامہ نگار شیرین ابو عاقلہ کو صیہونی فوجیوں نے ایسی حالت میں جارحیت کا نشانہ بنایا تھا کہ وہ پریس جیکٹ پہنے ہوئے تھیں جس سے صاف ظاہر ہو رہا تھا کہ وہ ایک نامہ نگار اور پریس رپورٹر ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button