سعودی عرب

عرب سربراہی اجلاس میں شام کی شرکت پر سعودی عرب کا اظہار مسرت

شیعیت نیوز: عرب ملکوں کے سالانہ عرب سربراہی اجلاس میں شام کے صدر بشار اسد کی شرکت میڈیا رپورٹوں کے اہم محور میں تبدیل ہو گئی ہے اور سعودی عرب نے بھی اس اجلاس میں دمشق کی واپسی پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔

المیادین کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر بشار اسد بارہ سال کے وقفے کے بعد جمعہ کے روز جدہ میں ہونے والے عرب لیگ کے سربراہی اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں اور ان کی یہ شرکت میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔

سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے ایک ٹوئیٹ میں شام کے صدر بشار اسد کے دورہ سعودی عرب کا خیرمقدم کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جدہ، شامی صدر کی موجودگی میں عرب سربراہی کانفرنس کی افتتاحی تقریب کا آغاز

سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شام کے صدر بشار اسد کو عرب لیگ کے بتیسویں سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی تھی۔

عرب لیگ کے وزرائے خارجہ نے سات مئی کو اپنے ایک مشاورتی اجلاس میں اعلان کیا تھا کہ شام کی عرب لیگ میں رکنیت بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اب شام عرب لیگ میں دوبارہ واپس آجائے گا۔

اس رپورٹ میں آیا ہے کہ عرب لیگ کے ارکان کی جانب سے شام کے صدر کی واپسی کا خیرمقدم مشرق وسطیٰ کے علاقے میں ایک اہم سفارتی آواز میں تبدیل ہونے کے لیے قطر کی کوششوں کی ناکامی کو ظاہر کرتا ہے کہ جو ابھی تک شام کی عرب لیگ میں واپسی کا مخالف ہے۔

واضح رہے کہ شام کے صدربشارالاسد سعودی عرب کے شہر جدہ پہنچ گئےہیں ۔

شام کے صدر بشار الاسد سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہونے والی عرب لیگ سربراہ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

اس سے قبل خبر رساں ذرائع نے اطلاع دی تھی کہ بشار الاسد دمشق سے سعودی عرب کے شہر جدہ کے لئے روانہ ہو گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button