مشرق وسطی

جدہ، شامی صدر کی موجودگی میں عرب سربراہی کانفرنس کی افتتاحی تقریب کا آغاز

شیعیت نیوز: شام کے صدر بشار الاسد کی موجودگی میں 32ویں عرب سربراہی کانفرنس کی افتتاحی تقریب کا آغاز ہو گیا ہے۔ یہ کانفرنس عرب سربراہان مملکت کی سطح پر منعقد ہو رہی ہے۔

جدہ میں ہونے والی اس کانفرنس کے آغاز میں الجزائر کے وزیراعظم ایمن بن عبدالرحمن نے کہا کہ عرب لیگ میں شام کی اپنی فطری جگہ اور اپنے بھائیوں میں واپسی اتحاد کے منشور کی بحالی کا مظہر ہے۔ ہم اس کونسل میں شام کی موجودگی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

عرب ممالک کے صدور، بادشاہان اور سربراہان اس افتتاحی اجلاس سے قبل گروپ فوٹو کے لئے ایک دوسرے کے قریب آئے۔

واضح رہے کہ 7 مئی کو قاہرہ میں عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کا ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا، جس میں شام کی اس لیگ میں واپسی پر اتفاق کیا گیا۔ اس فیصلے کے بعد شام نے عرب لیگ کے اجلاسوں میں شرکت شروع کر دی تھی۔

یاد رہے کہ نومبر 2011ء میں شام میں بحران کے بعد عرب لیگ نے دمشق کی رکنیت معطل کر دی تھی اور اس کا سیاسی و اقتصادی بائیکاٹ کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : ہمارے روس کے ساتھ مستحکم اور دیرینہ تعلقات ہیں، فواد حسین

دوسری جانب شام کے صدر بشارالاسد سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہونے والی عرب لیگ سربراہ کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

شام کے صدربشارالاسد سعودی عرب کے شہر جدہ پہنچ گئے ہیں۔

شام کے صدر 32ویں عرب سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں جو کل سعودی عرب کے شہر جدہ میں منعقد ہوگا۔

شام کے صدر اس اجلاس میں شرکت کے لئے سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبد العزیز کی باضابطہ دعوت پر گزشتہ روز جدہ پہنچے، جہاں سعودی حکام نے ان کا استقبال کیا۔

قابل غور بات یہ ہے کہ جدہ میں عرب لیگ کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس بدھ کی دوپہر کو شام کے وزیر خارجہ کی موجودگی میں شروع ہوا۔

جس کے بعد توقع کی جا رہی تھی کہ عرب لیگ کے 32ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے عرب ممالک کے سربراہان کی سعودی عرب آمد کا سلسلہ جمعرات سے شروع ہو گا۔

یہ عرب سربراہی کانفرنس آج جمعہ کو شام کی 12 سال بعد عرب لیگ میں واپسی کے باعث مثبت ماحول میں منعقد ہوا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button