عراق

ہمارے روس کے ساتھ مستحکم اور دیرینہ تعلقات ہیں، فواد حسین

شیعیت نیوز: عراق کے وزیر خارجہ فواد حسین نے کہا ہے کہ بغداد، یوکرائن کے بحران کو حل کرنے کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔ فواد حسین نے کہا کہ عراق کے روس کے ساتھ مستحکم اور دیرینہ تعلقات ہیں۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار روسی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے بغداد-ماسکو تعلقات کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ عراق، یوکرائن بحران کو حل کرنے کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سڑکوں پر دندناتے جرائم پیشہ افراد کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں، علامہ مبشر حسن

عراق کے وزیر خارجہ نے کہا کہ جدہ میں ہونے والی عرب سربراہی کانفرنس سوڈان اور دوسرے عرب ممالک کو درپیش بحران کے وقت منعقد ہو رہی ہے۔

عرب لیگ میں شام کی واپسی کے بارے میں عراق کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ شام کی عرب لیگ میں واپسی اور اس کونسل کے اجلاسوں میں دمشق کی شرکت نہایت اہمیت کی حامل ہے۔

واضح رہے کہ روس اور عراق کے درمیان دیرینہ تعلقات حالیہ سالوں میں روز بروز پروان چڑھ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کی دہشتگردی میں امریکا برابر کا شریک ہے، مرکزی صدر اے ایس اوعاطف مہدی

چند ماہ قبل روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے بغداد کے سفر کے دوران عراق حکام سے ملاقات کی اور توانائی کے منصوبوں، تیل، گیس، روسی کمپنیوں کی سرگرمیوں، سکیورٹی و عراق کو اسلحہ کی فراہمی کے بارے میں مشاورت کی۔

نیز انہوں نے اس حوالے سے کئی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی کئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button