دنیا

یوکرین کے فوجی امداد کے بجٹ میں اضافے کے لیے جوزف بورل کی درخواست

شیعیت نیوز: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے انچارج جوزف بورل نے یوکرین کی فوجی امداد کے بجٹ میں ساڑھے تین ارب یورو اضافہ کرنے کی درخواست کی ہے۔

فارس نیوز ایجنسی نے یورپی یونین کے ایک باخبر ذریعے کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ جوزف بورل نے اس فنڈ میں مزید ساڑھے تین ارب یورو کی رقم ڈالنے کی تجویز پیش کی ہے کہ جو یوکرین کو فوجی امداد دینے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

اس فنڈ میں یوکرین کو فوجی امداد فراہم کرنے کے لیے اب تک تقریبا چار ارب ساٹھ کروڑ یورو مختص کیے جا چکے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق جوزف بورل نے یورپی یونین کی حکومتون سے اپیل کی ہے کہ وہ یورپ کے امن منصوبوں کی مالی حد میں اضافہ کریں۔ ان کی اس تجویز کو یورپی یونین کے رکن ملکوں کی الگ الگ تائید کی ضرورت ہے۔

یہ فنڈ دو ہزار اکیس میں یورپی یونین نے ترقی پذیر ملکوں کو فوجی سازوسامان کی خریداری میں مدد دینے کے لیے قائم کیا تھا۔ لیکن یورپی یونین نے یوکرین میں روس کا خصوصی فوجی آپریشن شروع ہونے کے بعد تیزی کے ساتھ فیصلہ کیا کہ اسے یوکرین کو ہتھیار فراہم کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : رشت-آستارا ریلوے لائن کا معاہدہ ایران اور روس کے تعلقات میں ایک اسٹریٹجک قدم ہے، رئیسی

درایں اثنا پولینڈ کے صدر آندژی دودا نے یوکرین کو ایف سولہ جنگی طیارے دینے کی مخالفت کی ہے۔

انھوں نے ریکیاویک شہر میں یورپی کونسل کے اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے یوکرین کو ایف سولہ طیارے دینے کی مخالفت کی ہے لیکن ساتھ ہی دیگر شعبوں میں اس کی فوجی مدد جاری رکھنے کی حمایت کی۔

جرمنی کے وزیر دفاع نے بھی کہا ہے کہ برلن کی جانب سے جنگی طیارے یوکرین کو فراہم کرنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

جرمنی کے وزیر دفاع بوریس پیستوریوس نے برلن میں اپنے برطانوی ہم منصب بن والاس کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ جرمنی یوکرین کو ایف سولہ جنگی طیارے دینے کے لیے بین الاقوامی اتحاد میں سرگرم کردار ادا نہیں کر سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جرمنی کے پاس نہ تو ایسے طیارے ہیں کہ جو وہ یوکرین کو دے سکے اور نہ ہی اس سلسلے میں یوکرینی فوجیوں کو تربیت دینے کے لیے اس کے پاس ضروری مہارت ہے۔

جرمنی امریکہ اور برطانیہ نے اس سے قبل اپنے جنگی طیارے یوکرین کو دینے سے انکار کردیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button