مشرق وسطی

مشترکہ عرب اقدامات کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے، الجزائری وزیر خارجہ

شیعیت نیوز: الجزائری وزیر خارجہ احمد عطاف نے مشترکہ عرب اقدامات کو مضبوط بنانے کی ضرورت اور عربوں کے درمیان علیحدگی کی کوششوں کو ناکام بنانے پر زور دیا۔

اجلاس کے آغاز میں الجزائری وزیر خارجہ احمد عطاف نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا آج کا اجلاس علاقے کی صورت حال اور بین الاقوامی تبدیلیوں کا جائزہ لینے کے لئے منعقد کیا گیا ہے۔ تا کہ ہم آنے والے چیلنجز اور بحرانوں سے نمٹنے کے لئے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے کی کوشش کریں۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم ہماری روحوں کو غمگین کرتے ہیں۔ ضروری ہے کہ ہم فلسطینی قوم کے حقوق کے حصول کے لئے اپنی کوششوں کو تیز کریں۔

یہ بھی پڑھیں : صہیونی افواج لبنان اور شام کی سرحدوں پر فوجی مشقیں کریں گی

الجزائری وزیر خارجہ احمد عطاف نے عرب لیگ میں شام کی واپسی پر کہا کہ الجزائر، شام کی عرب لیگ کے اجلاس میں شرکت کا خیر مقدم کرتا ہے۔ کیونکہ یہ اقدام عرب دنیا کی مضبوطی کے لئے ایک مثبت عمل ہے۔

واضح رہے کہ اس اجلاس کا مقصد عرب لیگ کی شوریٰ کے ایجنڈے کے مسودے کی منظوری ہے۔

توقع یہ بھی ہے کہ عرب لیگ کے اس سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے عرب ممالک کے سربراہان کی سعودی عرب آمد کا سلسلہ جمعرات سے شروع ہو جائے گا۔ جب کہ یہ عرب سربراہی اجلاس جمعے کے روز مثبت ماحول میں منعقد ہو گا جس کی وجہ 12 سال کے بعد شام کی عرب لیگ میں واپسی ہے۔

یاد رہے کہ 7 مئی 2023ء کو قاہرہ میں منعقدہ اپنے غیر معمولی اجلاس میں عرب وزرائے خارجہ نے شام کی عرب لیگ میں واپسی پر اتفاق کیا۔ جس کے بعد اس لیگ کے اجلاسوں میں شامی وفود کی دوبارہ سے شرکت شروع ہو گئی ہے۔

یہ بھی یاد رہے کہ عرب لیگ نے مشرق وسطیٰ میں مغربی اور عبرانی پالیسیوں سے متاثر ہو کر نومبر 2011 میں شام کی رکنیت معطل کر دی تھی۔ نیز شام کا اقتصادی و سیاسی بائیکاٹ بھی کر دیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button