لبنان

صہیونی افواج لبنان اور شام کی سرحدوں پر فوجی مشقیں کریں گی

شیعیت نیوز: فلسطینی ذرائع ابلاغ نےخبر دی ہے کہ صہیونی افواج بدھ کے روز شمال میں واقع لبنان اور شام کی سرحدوں پر فوجی مشقوں میں حصہ لیں گی۔

موثق ذرائع کے مطابق تل ابیب کے حکام نے مصری رہنماوں سے اپیل کی تھی کہ غزہ پر حملوں کے بعد لبنان سے ہونے والے احتمالی حملوں کو روکا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے ساتھ تعاون سب کے مفاد میں ہے، جوہری معاہدے کی بحالی کا امکان بہت کم ہے، گروسی

صہیونی افواج کے ترجمان نے کہا کہ مشقوں کے دوران مقاومت کے میزائل اور راکٹ حملوں سے بچاو کی خصوصی مشق کی جائے گی اور کفر فرادیم کے علاقے میں سائرن بجائے جائیں گے۔

یہ مشقیں ایسے وقت میں ہورہی ہیں جب پرچم ریلی منعقد کرنے کے لئے کثیر تعداد میں صہیونی بیت المقدس میں جمع ہورہے ہیں اور مقاومتی تنظیموں کی جانب سے حملوں کا خطرہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایم ڈبلیوایم رہنما علامہ صادق جعفری کا شیعہ نوجوانوں کی جبری گمشدگیوں پر اظہار مذمت

یاد رہے کہ حالیہ پانچ روزہ جنگ میں صہیونی حکام کو شمالی سرحدوں پر مقاومتی محاذ کی جانب سے حملوں کا مسلسل خدشہ تھا۔

مقبوضہ علاقوں میں جاری کشیدگی کے دوران پرچم ریلی منعقد ہونے کی صورت میں صہیونی حکومت کو خدشہ ہے کہ غزہ پر حالیہ صہیونی حملوں کے جواب میں شمالی سرحدوں پر حملے کئے جاسکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button