مقبوضہ فلسطین

مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں 24 گھنٹوں میں 25 مزاحمتی کارروائیاں

شیعیت نیوز: مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی فوج اور آباد کاروں کے خلاف گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزاحمتی کارروائیاں جاری رہیں۔

فلسطینی انفارمیشن سینٹر ’’معطی‘‘ نے مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں مزاحمت کی 25 کارروائیوں کی نگرانی کی نشاندہی کی، جن میں خاص طور پر 3 شوٹنگ کی کارروائیاں، دھماکہ خیز مواد پھینکنا، ایک فوجی گاڑی کونذرآتش کرنا، آباد کاروں کے حملوں کا سامنا کرنا اور ان کی گاڑیوں کو تباہ کرنا جیسے واقعات شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ پر حالیہ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 459 فلسطینی خاندان بے گھر ہوئے

مزاحمتی کارکنوں نے نابلس میں یوسف مزار کے علاقے میں آباد کاروں کے دھاوا بولتے ہوئے صیہونی فورسز کے ساتھ مسلح جھڑپوں کے دوران اسے مقامی دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنانے کے بعد اسے آگ لگا دی۔

مزاحمت کاروں نے مزار یوسف کے علاقے پر حملے کے ردعمل کے دوران دھماکہ خیز آلات اور مولوٹوف کاک ٹیلوں سے قابض افواج کو نشانہ بنایا۔

طوباس شہر پر دھاوا بولنے کے دوران صیہونی فوج پر فائرنگ کی گئی، جب کہ مزاحمت کاروں نوجوانوں نے الخلیل شہر کے بیت امر میں آباد کاروں کی گاڑیوں پر پتھراؤ اور مولوتوف کاک ٹیل پھینکے۔

یہ بھی پڑھیں : ایم ڈبلیوایم خیبرپختونخواہ نے سانحہ تری مینگل کے متعلق جوڈیشل کمیشن بنا کر شفاف اور بغیر کسی دباؤ کے تحقیقات کروا کر حقائق کو سامنے لانے کا مطالبہ کردیا

رام اللہ کے علاقے عین بوبین میں آباد کاروں سے تصادم کے دوران پتھراؤ سے ایک آباد کار زخمی ہوگیا۔

بیت المقدس رام اللہ، طوباس، نابلس، بیت لحم اور الخلیل کے علاقوں میں 11 مختلف مقامات پر جھڑپیں ہوئیں، اس دوران نوجوانوں نے صیہونی فوج پر پتھراؤ کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button