مقبوضہ فلسطین

فخری ابو دیاب کی فلسطینیوں سے یہودیوں کا فلیگ مارچ روکنے کی اپیل

شیعیت نیوز: مقبوضہ بیت المقدس کی سرکردہ شخصیات فخری ابو دیاب نے مسجد اقصیٰ میں موجودگی اور بندھن کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ ’’فلیگ مارچ‘‘ کو ناکام بنایا جا سکے۔ یہ متنازع فلیگ مارچ کل جمعرات کو منعقد ہونے والا ہے۔

القدس کے محقق فخری ابو دیاب نے کہا کہ مسجد اقصیٰ اور یروشلم شہرمیں فلسطینی مسلمانوں کی موجودگی اسرائیلی اشتعال انگیز فلیگ مارچ کو روکنے اور مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے کی کوشش کو ناکام بنانے اوراسے روکنے کا کا سب سے نمایاں عنصر ہے۔

فخری ابو دیاب نے توجہ دلائی کہ بیت المقدس بالخصوص اور مقبوضہ اندرون فلسطین کے اندرونی علاقوں میں فلسطینیوں کی موجودگی کو یقینی بنانے کے لیے ہر وہ شخص جو مسجد اقصیٰ اور یروشلم شہر تک پہنچ سکتا ہے وہ قبلہ اول میں اپنی حاضری یقینی بنائے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ مقدس مقامات کو حملوں سے بچانے کے لیے مسجد اقصیٰ کے  ساتھ  ربط ایک شرعی اور قومی فریضہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطین میں حضرت یوسف کے مزار پر ہلہ ، تصادم میں 100 فلسطینی زخمی

انہوں نے نشاندہی کی کہ اس وقت یہ مارچ قابض کی فوجی کارروائی میں ناکامی اور غزہ کی پٹی پر اس کی حالیہ جارحیت کے بعد صیہونی ریاست کی فلسطینی معاشرے کو تقسیم کرنے ناکام سازش کے بعد منعقد کیا جا رہا ہے۔

ابو دیاب نے زور دے کر کہا کہ مسجد اقصیٰ پر قابض صیہونی ریاست کی خیالی خودمختاری کو ناکام بنانے کے لیے موجودگی ضروری ہے۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پربھی مہم چلائی جانی چاہیے۔

ابو دیاب نے کہا کہ قابض نے جمعہ کو مسجد اقصیٰ میں دسیوں ہزار کی بھاری موجودگی سے بچنے کے لیے جمعرات کو فلیگ مارچ کا اعلان کیا ہے۔

اسی تناظر میں القدس انٹرنیشنل سنٹر کے سربراہ حسن خاطر نے اس بات کی تصدیق کی کہ یروشلم شہر یہودیت کی بے مثال ریاست کے سامنے ہے۔

خاطر نے وضاحت کی کہ یروشلم شہر اب فلیگ مارچ کی تیاری کے لیے فوجی بیرکوں میں تبدیل ہو رہا ہے۔

سوشل میڈیا کارکنوں نے جمعرات کو طلوع فجر کے وقت مسجد اقصیٰ میں فجر عظیم فجر کے احیاء کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button