مقبوضہ فلسطین

فلسطینی گروہوں کی روز پرچم کی ریلی میں اسرائیل کو مزید سخت حملوں کی دھمکی

شیعیت نیوز: روز پرچم کی ریلی میں صہیونی شدت پسند وزیر ایتمار بن گویر کی موجودگی کے باعث کشیدگی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ صہیونیوں کے خلاف اقدامات غزہ تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ اس کا دائرہ پہلے سے زیادہ وسیع ہوگا۔

آئی 24 نے خبر دی ہے کہ آئندہ چند دنوں میں صہیونی بنیاد پرستوں کی جانب سے بیت المقدس میں روز پرچم کے حوالے سے ہونے والی ریلی نکالی جائے گی۔ اس موقع پر فسلطینی تنظیموں نے جنگ بندی کے باوجود صہیونی حکومت کو سخت اور وسیع حملوں کی دھمکی دی ہے۔

لبنانی رونامہ الاخبار کے مطابق پانچ روزہ جنگ کے بعد فریقین کے درمیان مصر کی ثالثی میں جنگ ہوئی ہے لیکن فلسطینی تنظیمیں تل ابیب کے خلاف سخت جنگ کی صلاحیت رکھتی ہیں تاکہ مسجد اقصیٰ میں صہیونی شدت پسندوں کے عزائم کو روکا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں : عالمی برادری فلسطین پر غاصبانہ اسرائیلی تسلط ختم کرائے، عرب پارلیمنٹ

اس سے پہلے ایک صہیونی افسر نے کہا تھا کہ روز پرچم کے موقع پر فلسطینیوں کے حملوں کا امکان ہے کیونکہ وہ ایسی صلاحیت رکھتے ہیں۔ فلسطینی تنظیموں نے بھی انتباہ جاری کیا ہے۔

فلسطینی عوام روز پرچم کے موقع پر مسلمان آبادی کے درمیان سے ریلی گزارنے کو مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے مترادف سمجھتے ہیں۔ صہیونی شدت پسند اس اقدام کے ذریعے بیت المقدس پر اپنی حکمرانی کو ثابت کرنا چاہتے ہیں۔

صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی پولیس ریلی کے موقع پر الرٹ ہوگی جس میں بن گویر اور کابینہ کے دوسرے بنیاد پرست وزراء شرکت کریں گے۔

ھیوم اخبار نے صہیونی سیکورٹی افسر کے حوالے سے خبر دی ہے کہ صہیونی حکومت نے اس موقع پر ہر واقعے سے نمٹنے کے لئے خود کو تیار کرلیا ہے۔

اس سے پہلے عبرانی ذرائع ابلاغ نے وزیر اعظم کی جانب سے 15 مئی کو اس ریلی کی اجازت صادر کرنے کی خبر دی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button