دنیا

دنیا کے کئی ممالک میں فلسطینیوں کی حمایت اور صیہونی حکومت کے خلاف مظاہرے

شیعیت نیوز: اٹلی اور فرانس سمیت مختلف مغربی ملکوں کے عوام نے سرزمین فلسطین پر غاصب صیہونیوں کے قبضے کی پچھترویں برسی پر مظاہرے کرکے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت اور یک جہتی کا اعلان کیا ہے

اٹلی کے باشندوں اور اٹلی میں مقیم فلسطینیوں نے روم میں یوم نکبہ کی پچہترویں برسی کے موقع پر مظاہرہ کرکے فلسطین کے مظلوم عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کی ۔

مظاہرین فلسطین کے پرچم اٹھائے ہوئے تھے اور ان کے ہاتھوں میں ایسے بینر تھے جن پر زمین فلسطینیوں کی ہے، غاصبانہ قبضہ ختم کرو ۔مظاہرین کے ہاتھوں میں ایسے پلی کارڈ بھی تھے جن پر اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی اپیل کی گئی تھی۔

اٹلی میں فلسطینیوں کی حمایت میں ہونے والے مظاہرے کا شرکا کا کہنا تھا کہ ہم استقامت جاری رکھیں گےمظاہروں کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے فلسطینیوں پر صیہونی حکومت کے مظالم پر انسانی حقوق کے نام نہاد دعویداروں کی خاموشی پر تنقید کرتےہوئے پناہ گزیں فلسطینیوں کی وطن واپسی پر زور دیا ۔

یہ بھی پڑھیں : مغرب کبھی بھی ذہنوں سے جنرل سلیمانی کو فراموش نہيں کر سکتا، اطالوی میڈیا کا اعتراف

فرانسیسی مظاہرین نے صہیونی حکومت کے غاصبانہ قبضے اور جارحیت کے خلاف یک زبان ہو کر کہا کہ اسرائیل دہشت گرد ہے، اسرائیل نسل پرستی بند کرو، فلسطین کو آزاد ہونا چاہیئے۔

اسپوتنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی مظلوم عوام کی عوامی حمایت کے تسلسل میں فرانسیسی عوام نے بھی بڑے پیمانے پر کل اس ملک کے دارالحکومت پیرس میں جمع ہو کر احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔

واضح رہے کہ غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر غاصب صہیونی حکومت کے جنگجو طیاروں کے توسط سے حملے گزشتہ ہفتے (9 مئی) کی صبح سے شروع ہوئے اور کل تک مسلسل پانچویں روز بھی جاری رہے۔

فرانسیسی مظاہرین نے غزہ کے مظلوم عوام پر قابض حکومت کی جارحیت کی مذمت میں زبردست نعرہ بازی کی۔

صہیونی حکومت کے غاصبانہ قبضے اور جارحیت کے خلاف فرانسیسی مظاہرین نے یک زبان ہو کر کہا کہ اسرائیل دہشت گرد ہے، اسرائیل نسل پرستی بند کرو، فلسطین کو آزاد ہونا چاہیئے۔

فرانس میں مظاہرے کے شرکا نے صیہونی حکومت کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے ایک آواز میں غاصب اسرائیلی حکومت کو دہشت گرد قرار دیا ۔

اسی طرح کے مظاہرے برطانیہ اور بعض دیگر یورپی ملکوں میں بھی کئے گئے ۔ لبنان اور یمن سمیت علاقے کے ملکوں میں بھی عوام نے مظاہرے کرکے فلسطینی عوام کے ساتھ یک جہتی کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button