دنیا

سوڈان میں خانہ جنگی کے نتیجے میں پناہ گزینوں کی بڑھتی تعداد

شیعیت نیوز: پناہ گزینوں کے امور میں اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن نے اعلان کیا ہےکہ سوڈان میں خانہ جنگی کے نتیجے میں دو لاکھ سوڈانی عوام پناہ لینے پر مجبور ہوئے ہیں۔

پناہ گزینوں کے امور میں اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن کے ترجمان اولگا سارادو نے جنیوا میں ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ چار ہفتوں سے سوڈان میں خانہ جنگی و تشدد کا سلسلہ جاری ہے اور سوڈان سے باہر پناہ گزینوں کی تعداد میں روزانہ اضافہ ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران اور سعودی عرب کی تجارت خطے کیلئے مفید ہے، ایرانی وزیر خزانہ

اولگا سارادو نے کہا کہ صرف سوڈان سے باہر ہی پناہ گزینوں کی تعداد میں اضافہ نہیں ہو رہا ہے بلکہ سوڈان میں بھی بے گھر ہونے والے شہریوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے اور کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو اپنے گھروں میں پھنسے ہوئے ہیں اور ان کے پاس روزانہ کی ضروریات کی اشیا بھی نہیں ہیں۔

آزاد ڈاکٹروں کی یونین نے بھی ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ سوڈان کی خانہ جنگی میں اب تک پانچ سو چوبیس عام شہری جاں بحق اور دو ہزار آٹھ سو بہتر دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ کے حالات سے پورا خطہ متاثر ہوگا، حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ

سیکورٹی کی بحرانی صورت حال کی بنا پر بعض زخمی اسپتالوں تک نہیں پہنچ سکے ہیں اس لئے جاں بحق اور زخمیوں کی صحیح تعداد کا کوئی اندازہ نہیں لگایا جا سکتا۔

واضح رہے کہ سوڈان میں فائر بندی کے مذاکرات کے سات دور ہونے اور جنگ بندی کا اعلان کئے جانے کے باوجود جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے اور دونوں ہی فریق ایک دوسرے پر خلاف ورزی کرنے کا الزام لگاتے رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button