دنیا

برطانیہ نے یوکرین کو لانگ رینج اسٹارم شیڈو میزائل فراہم کردیے، روس کا سخت ردعمل

شیعیت نیوز: برطانیہ نے یوکرین کو طویل فاصلے تک مار کرنے والے اسٹارم شیڈو میزائل فراہم کردیے۔ برطانیہ کی جانب سے یوکرین کو فراہم کردہ اسٹارم شیڈو میزائل 250 کلومیٹر (155 میل) سے زیادہ تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

برطانوی وزیر دفاع بین والس نے ہاؤس آف کامن کو بتایا کہ یوکرین کی روس سے لڑائی جاری ہے۔ یوکرین نے جدید اسلحہ فراہم کرنے کی درخواست کی تھی جس کے بعد انہیں اسٹارم شیڈو کروز میزائل فراہم کیے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ میزائل کی فراہمی کا فیصلہ روس کی جانب سے یوکرین جنگ میں مسلسل پیش قدمی اور سول انفرا اسٹرکچر کو نشانہ بنانے کے بعد کیا گیا ہے۔

دوسری طرف روسی ترجمان دمیتری پاسکوف نے برطانوی اقدام پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ روس کی جانب سے بھی مناسب اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔

برطانوی وزیر دفاع نے ہاؤس آف کامن کو بریفنگ میں یہ بھی بتایا کہ انہوں نے اپنے روسی ہم منصب کو گزشتہ سال دسمبر میں خط کے ذریعے بتایا تھا کہ یوکرین پر مزید حملوں کے نتیجے میں برطانیہ یوکرین کو مزید اسلحہ فراہم کر سکتا ہے۔

واضح رہے کہ برطانیہ واحد ملک ہے جس نے یوکرین کو روس سے لڑائی کے دوران طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل فراہم کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینی مقاومت اور سید حسن نصراللہ کا خطاب عالمی ذرائع ابلاغ کی شہ سرخیوں میں

دوسری جانب یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی کے دورے کے دوران اطالوی حکومت نے کیف کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔

اٹلی نے ہفتے کے روز ویٹیکن حکام کے ساتھ ملاقات کے موقع پر یوکرین کو مکمل تعاون کا وعدہ کیا۔

گزشتہ سال فروری میں روسی حملے کے بعد اٹلی کے اپنے پہلے دورے میں زیلنسکی نے صدر سرجیو ماتاریلا سے ملاقات کی اور اطالوی وزیر اعظم جورجیا ملونی سے بھی ملاقات کی۔

اطالوی صدر کے دفتر کے ایک خبر رساں ذریعے کے مطابق، ماتاریلا نے مختصر اور طویل مدت میں ملک کی فوجی، مالی، انسانی امداد اور تعمیر نو کے حوالے سے اٹلی کی جانب سے یوکرین کی مکمل حمایت پر زور دیا۔

انہوں نے زیلنسکی کے ساتھ ملاقات میں یہ بھی کہا کہ یوکرین کے تمام حامی امن چاہتے ہیں لیکن یہ ہتھیار ڈالنے کا باعث نہیں بننا چاہیے۔

ٹویٹر پر ایک پیغام شائع کرتے ہوئے، زیلنسکی نے اپنے اٹلی اور ویٹیکن کے دورے کو اپنے ملک کی جیت کے لیے اہم قرار دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button