دنیا

’’محمد‘‘ جرمنی میں مقبول ترین ناموں میں شامل

شیعیت نیوز: 2021 میں جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ’’محمد‘‘ نام تیسرے نمبر پر تھا جب کہ 2022 میں یہ نام سرفہرست رہا۔

جرمنی کے دارالحکومت برلن میں بچوں میں سب سے زیادہ نام ’’محمد‘‘ رکھا گیا ہے۔ برلن شہر میں 2022 کے دوران جرمن بچوں میں سب سے زیادہ نام ’’محمد‘‘ رکھا گیا ہے جس نے جرمن حکام کی تشویش میں اضافہ کر دیا ہے۔

ٹیگس سپیگل اخبار کی رپورٹ کے مطابق ’’محمد‘‘ ناموں کی تعداد میں سرفہرست رہا ہے، حالانکہ اس سے قبل نوح اور آدم جیسے نام بچوں میں سب سے زیادہ تھے۔

حالیہ برسوں میں برلن میں نوزائیدہ بچوں میں محمد نام کی اہمیت نے جرمنی میں کافی بحث چھیڑ دی ہے۔ پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے بعد بچوں کے نام رکھنے کی تعداد میں ہوشربا اضافے نے مستقبل میں جرمنی کے اسلامائزیشن کے بارے میں یہ تشویش پیدا کر دی ہے اور یہ خوف جرمنی میں 2015 میں مہاجرت کی حالیہ لہر کے بعد مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔

واضح رہے کہ جرمن اداروں کی رپورٹ کے مطابق اب بھی تمام جرمنی میں بچوں میں سب سے زیادہ نام ’’نوحا‘‘ ہے۔

2021 میں برلن شہر میں محمد نام تیسرے نمبر پر تھا جب کہ 2022 میں یہ نام سرفہرست رہا۔

یہ بھی پڑھیں : مہدی المشاط نے امریکی اور صیہونی اشیاء کے بائیکاٹ کا مطالبہ کردیا

دوسری جانب جرمنی کے شہر راٹنگن کی ایک رہائشی عمارت میں دھماکے سے متعدد پولیس افسران اور فائر فائٹرز زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عالمی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ جرمنی کے شہر راٹنگن کی ایک رہائشی عمارت میں دھماکے سے متعدد پولیس افسران اور فائر فائٹرز زخمی ہوگئے۔

پولیس اہلکار اور فائر فائٹرز کو وہاں ایک بےگھر شخص کی مدد کیلئے بلایا گیا تھا۔

پولیس ترجمان کے مطابق جیسے ہی پولیس اہلکار عمارت پہنچے، اس کے دروازے پر دھماکہ ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی وجوہات کا تعین نہیں ہوسکا، جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق 10 فائر فائٹرز اور 2 پولیس افسران زخمی ہوئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس دھماکے کے منظم حملہ ہونے کے امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button