مشرق وسطی

فلسطین میں بدامنی سے اسرائیل کا امن بھی خطرے میں پڑ جائے گا، ایمن الصفدی کا انتباہ

شیعیت نیوز: اردن کے وزیر خارجہ نے قابض صہیونی حکومت کو مقبوضہ علاقوں میں بدامنی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین میں بدامنی کے اثرات سے اسرائیل بھی محفوظ نہیں رہے گا۔

الجزیرہ نے خبر دی ہے کہ فرانس، جرمنی، مصر اور اردن کے وزرائے خارجہ نے صہیونی حکومت سے غزہ میں جارحیت کو جلد روکنے اور فلسطینی تنظیموں کے ساتھ جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شام کی عرب لیگ میں واپسی سے مزاحمت کی حقانیت واضح ہو گئی، صدرالحسینی

میونخ میں وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے کہا کہ اگر فلسطین میں بدامنی پھیل گئی تو اسرائیل بھی محفوظ نہیں رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایسا صلح چاہتے ہیں جس میں فلسطینی عوام کے مطالبات اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا گیا ہو۔ موجودہ حالات نہایت تشویشناک ہیں جس کی وجہ سے امن کی کوششوں کو دھچکہ لگا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کی کشیدہ صورت حال کا اصلی ذمہ دار اسرائیل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہمیں مکمل طور پر یورپ اور امریکہ کی حمایت حاصل ہے، غاصب اسرائیل

انہوں نے کہا کہ دو ریاستوں کا قیام ہی مسئلے کا حل ہے۔ اسرائیل کی جارحیت کی وجہ سے حالات بہتر ہونے کے بجائے مزید کشیدہ ہورہے ہیں۔ اسرائیل کو فوری طور پر جارحیت کو روک دینا چاہئے۔

یاد رہے کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطین پر جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اب تک غاصب صہیونی فورسز کے حملوں میں 25 فلسطینی شہید اور 76زخمی ہوگئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button