مشرق وسطی

مسقط میں جنرل کیومرث حیدری کی اپنے عمانی آرمی چیف سے ملاقات

شیعیت نیوز: اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے سربراہ جنرل کیومرث حیدری نے عمانی آرمی چیف سے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔

جنرل کیومرث حیدری گزشتہ روز ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد باقری کے ہمراہ مسقط گئے۔ جہاں انہوں نے عمانی آرمی چیف جنرل مطر بن سالم البلوشی سے ملاقات اور علاقائی امور پر گفتگو کی۔

یہ بھی پڑھیں : بڑے واقعات اور تبدیلیاں رونما ہونے کو ہیں، علاقے میں دوبارہ حق کا سورج طلوع ہوگا، ایران

عمان کے سرکاری ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق، اس ملاقات میں دونوں آرمی چیفس نے مختلف موضوعات کے بارے میں بات چیت کی۔

اس گفتگو میں دونوں ممالک کے عسکری امور کے بارے میں خصوصی طور پر مشاورت کی گئی۔

نیز اس ملاقات میں عمان کے ڈی جی انٹیلیجنس و آپریشنز بریگیڈیئر جنرل سلطان بن محمد المعمری اور آرمی ریذیڈنس کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر بریک بن محمد الغافری و دیگر اعلی عسکری حکام موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینی مزاحمت کی جانب جوابی کاروائی ، اب تک اسرائیل پر 100 سے زائد راکٹ داغے گئے

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد باقری ایک اعلیٰ عسکری وفد کی سربراہی کرتے ہوئے اپنے عمانی ہم منصب کی دعوت پر مسقط پہنچے۔ جہاں ان کا استقبال عمان کے چیف آف سٹاف ایڈمرل عبدالله بن خمیس الرئیسی نے کیا۔

اُن کے علاوہ اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر علی نجفی و دیگر حکام بھی مسقط کے ائیرپورٹ پر جنرل محمد باقری کے استقبال کے لئے موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button