اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

فلسطینی مزاحمت کی جانب جوابی کاروائی ، اب تک اسرائیل پر 100 سے زائد راکٹ داغے گئے

شیعیت نیوز: فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق، غاصب صہیونی حکومت کی جانب سے غزہ پٹی پر کی گئی حالیہ غیر انسانی جارحیت کے جواب میں فلسطینی مزاحمتی تحریکوں کی جانب سے جوابی کاروائی کا آغاز ہوا ہے۔

صہیونی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ علاقوں پر مزاحمتی راکٹ حملوں کے بعد عسقلان اور غزہ سے متصل بعض غاصب صہیونی بستیوں میں خوف وہراس کی فضاء قائم ہو گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق، غزہ کے مقبوضہ علاقوں کی جانب اب تک 100 سے زائد راکٹ داغے جا چکے ہیں تاہم غاصب صہیونی دفاعی سسٹم 100 راکٹوں میں سے صرف 9 کو روکنے میں کامیاب ہوا ہے۔

عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق، فلسطینی مزاحمتی تحریکوں کی جانب سے راکٹ حملوں کے بعد تل ابیب میں کم از کم تین دھماکے ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے ان حملوں سے بلماحیم ایئر بیس کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شاہ سلمان کا بشار اسد کو عرب لیگ کے سربراہی اجلاس میں شرکت کا دعوت نامہ

دوسری جانب تل ابیب کے بن گورین ایئرپورٹ کو فلسطینی مزاحمتی گروہوں کے راکٹ حملوں کے بعد بند کر دیا گیا ہے۔

ارنا نے صیہونی میڈیا کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ تل ابیب میں خطرے کے سائرن بجنے اور سیکورٹی صورت حال کی بنا پر بن گورین ایئرپورٹ پر آنے اور جانے والی تمام پروازوں کو روک دیا گیا۔

بعض ذرائع نے صیہونی کالونیوں پر مزاحمتی گروہوں کے حملوں میں کئی صیہونیوں کے زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔

فلسطین کی سما نیوز ایجنسی نے بھی خبر دی ہے کہ ریشون لتسیون شہر، ناحال عوز صیہونی کالونی اور پالماخیم ایئربیس میں خطرے کے سائرن کی آوازیں سنی گئی ہیں ۔

درایں اثنا صہونی حکومت کے ٹی وی چینل تیرہ نے رپورٹ دی ہے کہ فلسطینی مزاحمت کی جوابی کاروائی میں گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران تقریبا ایک سو راکٹ اور میزائل مقبوضہ علاقوں پر فائر کیے ہیں ۔ صیہونی حکومت کے میڈیا نے بھی رپورٹ دی ہے کہ اب تک تقریبا چھبیس میزائل صیہونی کالونیوں کی جانب فائر کیے جا چکے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button