یمن

یمن کی مسلح افواج کی جانب سے شہید کمانڈر کے ساتھ وفاداری مشقوں کا انعقاد

شیعیت نیوز: یمن کی مسلح افواج نے پیر کے روز شہید کمانڈر سے وفاداری کے عنوان سے فوجی مشقیں انجام دیں جن میں فوج کے تمام یونٹوں نے شرکت کی۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق یمن کے ایک فوجی ذریعے نے ان مشقوں کے بارے میں کہا ہے کہ ان مشقوں کا شمار یمن کی سب سے بڑی فوجی مشقوں میں ہوتا ہے کہ جو ایک سو کلومیٹر کے علاقے میں انجام دی گئیں ۔

اس فوجی ذریعے نے کہا کہ ان فوجی مشقوں میں حملوں کے لیے اسرائیل اور امریکہ کے فرضی فوجی ٹھکانے بنائے گئے۔

اس ذریعے کا کہنا تھا کہ ان فوجی مشقوں کے انعقاد کا مقصد دشمن کے ٹھکانوں پر حملوں اور جنگ کی صلاحیت کو بہتر بنانا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : شہید قاسم سلیمانی پر حملے کی تحقیقات، جلد حقائق سامنے لائیں گے، جبار عودہ

یمن کی مسلح افواج نے اکیس مارچ کو بھی فوجی مشقیں انجام دی تھیں جن میں مختلف قسم کے ہتھیار استعمال کیے گئے تھے۔

سعودی اتحاد کی جارحیت کے خلاف استقامت کو نو سال پورے ہونے کی مناسبت سے پیر کے روز منعقد ہونے والی شہید کمانڈر کے ساتھ وفاداری مشقوں میں کوہستانی، صحرائی اور جنگلی علاقوں میں دشمن کے فرضی ٹھکانوں پر حملے کرنے کی مشق کی گئی۔

واضح رہے کہ یمن پر سعودی جارحیت دسیوں سال میں داخل ہو رہی ہے۔ اس جارحیت کے خاتمے کی خبروں کے باوجود، ریاض یمن کے مختلف علاقوں کو بدستور نشانہ بنائے ہوئے ہے۔

ریاض نے سن دو ہزار پندرہ میں اعلان کیا تھا کہ محض چند ہفتے کے اندر صنعا پر قبضہ کرکے اپنی پٹھو حکومت کو اقتدار دلا دیا جائے گا لیکن چند عرب ممالک اور امریکہ، برطانیہ اور یورپ کی کھلے عام مالی اور اسلحہ جاتی حمایت کے باوجود نہ صرف سعودی حکام اپنے اس وعدے کو عملی جامہ پہنانے میں ناکام ہوئے بلکہ استقامتی محاذ نے اپنے بنائے گئے میزائلوں اور ڈرون طیاروں کے ذریعے میدان جنگ کا نقشہ ہی بدل کر رکھ دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button